Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یہ واقعہ حکومت، فوج ، بلوچستان کی ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، الطاف حسین


یہ واقعہ حکومت، فوج ، بلوچستان کی ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 5/12/2017
مولاناعبدالغفور حیدری کے قافلے پر بم دھماکہ قابل مذمت ہے ، قائد تحریک الطاف حسین
یہ واقعہ حکومت، فوج ، بلوچستان کی ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، الطاف حسین
چوہدری نثارعلی خان ،کالعدم جہادی تنظیموں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں ،الطاف حسین
مہاجردشمنی میں پورے ملک کو القاعدہ ، طالبان اورداعش کے دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیاہے،الطاف حسین
سول اورعسکری قیادت ہوش کے ناخن لے اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے، الطاف حسین
پاکستان کے مظلوم عوام کے ساتھ تعصب اورنفرت کا گھناؤنا کھیل فی الفور بندکیاجائے، الطاف حسین
شہداء کے لواحقین ، مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے تمام رہنماؤں ، کارکنوں اور ہمدردوں سے اظہارتعزیت

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری کے قافلے پر بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اس المناک واقعہ میں درجنوں افراد کے شہید وزخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے بلوچستان کو چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے اس کے باوجود دہشت گردی کایہ واقعہ حکومت، فوج ، بلوچستان میں موجود ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،کالعدم جہادی تنظیموں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں ، گزشتہ سال بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں نامور وکلاء شہید ہوئے تھے ، اس المناک واقعہ کی تحقیقات کرنے والے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن نے چوہدری نثارکے کالعدم جہادی تنظیموں سے تعلقات ، روابطہ اور سہولت کاری کا واضح الفاظ میں ذکرکیا ہے۔ اورجب تک انتہاء پسند دہشت گردوں کے سہولت کار چوہدری نثارجیسے لوگ وزارت داخلہ کے منصب پر فائز رہیں گے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیوایم اورمہاجردشمنی میں پورے ملک کو القاعدہ ، طالبان اورداعش کے دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے،جب حکومت ، عسکری قیادت اور آئی ایس آئی سمیت تمام خفیہ ایجنسیاں کالعدم جہادی تنظیموں کی سرپرستی میں مصروف ہوں ، معصوم پاکستانیوں کے سفاک قاتلوں کو ہیروبناکر میڈیا پرپیش کیاجائے گا ، ریاستی طاقت کے بل پرپاکستان کے تمام شہروں کو پنجاب کی کالونی بنانے کاعمل کیاجائے گا اور ایم کیوایم کو ریاستی طاقت سے کچلنے کیلئے ملک بھرکے فوجی افسران کو کراچی میں تعینات کیاجائے گا توملک کے دیگر علاقوں کے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کس طرح یقینی بنایاجاسکتا ہے؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سول اورعسکری قیادت ہوش کے ناخن لے اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے اور پاکستان کے مظلوم عوام کے ساتھ تعصب اورنفرت کا گھناؤنا کھیل فی الفور بند کردے ۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین کے علاوہ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام رہنماؤں ، کارکنوں اور ہمدردوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تما م شہداء کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے، سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور مولانا غفورحیدری سمیت تمام زخمیوں کو جلدومکمل صحت یاب کرے ۔(آمین)
*****

7/18/2024 4:39:38 PM