Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مردان میں نوجوان طالبعلم مشعال کابہیمانہ قتل سفاکیت، حیوانیت اوروحشت و بربریت ہے ۔ الطاف حسین


مردان میں نوجوان طالبعلم مشعال کابہیمانہ قتل سفاکیت، حیوانیت اوروحشت و بربریت ہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/14/2017
مردان میں نوجوان طالبعلم مشعال کابہیمانہ قتل سفاکیت، حیوانیت اوروحشت و بربریت ہے ۔ الطاف حسین
مشعال کاسفاکانہ قتل ایساواقعہ ہے کہ جسے دیکھ کرانسانیت بھی کانپ اٹھتی ہے ۔ الطاف حسین
معاشرے میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مذہبی جنونیت کوپروان چڑھایاجارہاہے۔ الطاف حسین
مذہبی جنونیت کانتیجہ اس قسم کے واقعات کی صورت میں سامنے آرہاہے اورمشعال جیسے نوجوان اس کانشانہ بن رہے ہیں
مشعال کے سفاکانہ قتل میں ملوث تمام افرادکوگرفتارکرکے قانون کے تحت سے سخت سے سخت سزادی جائے ۔الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں نوجوان طالبعلم مشعال کوبدترین تشددکانشانہ بناکرقتل کرنے کے سفاکانہ واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس نوجوان طالبعلم کوگستاخانہ موادپوسٹ کرنے کے جھوٹے الزام میں جس طرح جنونی نوجوانوں نے انسانیت سوز تشددکانشانہ بناکرقتل کیاہے وہ سفاکیت، حیوانیت اوروحشت و بربریت کاایساواقعہ ہے کہ جسے دیکھ کر انسانیت بھی کانپ اٹھتی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس واقعہ سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ معاشرے میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مذہبی انتہاپسندی اور جنونیت کوپروان چڑھایاجارہاہے جس کانتیجہ اس قسم کے واقعات کی صورت میں سامنے آرہاہے اورمشعال جیسے قوم کے مستقبل اس کانشانہ بن رہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کسی بھی فردپرکوئی بھی الزام ہولیکن کسی کوبھی یہ حق نہیں پہنچتاکہ وہ کسی الزام کی بنیادپر اس کی جان لے لے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مشعال کے سفاکانہ قتل میں ملوث تمام افرادکوگرفتارکرکے قانون کے تحت سے سخت سے سخت سزادی جائے ۔ انہوں نے مشعال کے لواحقین سے بھی دلی تعزیت کااظہار کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مشعال کوجنت الفردوس میں جگہ دے، تمام اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔ 

*****

7/18/2024 4:27:56 PM