ایم کیوایم واشنگٹن ڈی سی کے انچارج اظہاراحمد خان کے والد اکرام خان کے انتقال پرقائدتحریک جناب الطا ف حسین کااظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم واشنگٹن ڈی سی کے انچارج اظہاراحمد خان کے والد اکرام خان کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے اظہاراحمدخان سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والدمرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطاکرے۔
*****