Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج اورآئی ایس آئی پر پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے سنگین الزامات پر خاموشی معنی خیز ہے، ندیم نصرت


فوج اورآئی ایس آئی پر پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے سنگین الزامات پر خاموشی معنی خیز ہے، ندیم نصرت
 Posted on: 4/4/2017 1
فوج اورآئی ایس آئی پر پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے سنگین الزامات پر خاموشی معنی خیز ہے، ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم 
خورشید شاہ نے حالیہ انٹرویو میں الزام لگایا کہ تحریک انصاف کا دھرنا آئی ایس آئی نے کروایا،ندیم نصرت
نعیم الحق نے الزام لگایاکہ سابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی نے 2013ء کے انتخابات میں نواز شریف کو کامیاب کرایا ، ندیم نصرت
خواجہ آصف اورمشاہد اللہ خان بھی تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالہ سے آئی ایس آئی پر الزام تراشی کرچکے ہیں، ندیم نصرت
قائد تحریک الطاف حسین نے سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت ، سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑمیں آئی ایس آئی کے کرداراورتاریخی حقائق بیان کیے گئے تو ملک بھرمیں انکے خلاف طوفان بدتمیزی مچادیاگیا،ندیم نصرت
قائد تحریک الطاف حسین کی سیاسی سرگرمیوں اورمیڈیاکوریج پر عائد غیرقانونی وغیرجمہوری پابندی کا خاتمہ کیاجائے ، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی جانب سے فوج اورآئی ایس آئی پر لگائے گئے سنگین الزامات پر ارباب اقتدار واختیار، سیاسی ومذہبی رہنماؤں اورتجزیہ نگاروں کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں الزام لگایاہے کہ تحریک انصاف کا دھرنا آئی ایس آئی نے کروایا، انہوں نے اپنے انٹرویو میں واضح طور پر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ظہیرالاسلام اور جنرل شجاع پاشا کے نام بھی لیے کہ وہ اس دھرنے کے پیچھے تھے جبکہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے نجی ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی پر الزام عائد کیا ہے کہ’’ سابق آرمی چیف نے 2013ء کے انتخابات میں نواز شریف کو کامیاب کرایا ہے اوران کی حکومت آئی تو اس الیکشن کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرے گی‘‘ ۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ؤں اوروفاقی وزراء خواجہ آصف اورمشاہد اللہ خان بھی تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالہ سے آئی ایس آئی پر الزام تراشی کرچکے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ جب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت ، سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑمیں آئی ایس آئی کے کرداراورتاریخی حقائق بیان کیے گئے تو ملک بھرمیں انکے خلاف طوفان بدتمیزی مچادیاگیا، ملک بھرکے تھانوں میں راتوں رات غداری کے مقدمات درج کرادیئے گئے ، ٹی وی ٹاک شوز میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاگیا، ان کے اظہاررائے پر غیرآئینی وغیرقانونی پابندی عائد کردی گئی اورملک بھرمیں ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں معروف اینکرپرسن اورکالم نگار حامد میر اور انکے بھائی عامر میر ، سابق صدر آصف علی زرداری ، عمران خان، خواجہ آصف ، محمود خان اچکزئی ، اسفندیارولی اورپرویز خٹک کی جانب سے بھی آئی ایس آئی اورفوج پر سنگین الزامات عائد کیے جاچکے ہیں جبکہ آج سید خورشید شاہ اور نعیم الحق کی جانب سے بھی آئی ایس آئی اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی پربراہ راست اپنے پیشہ وارانہ فرائض سے بددیانتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اوران الزامات پر ارباب اقتدار واختیار، سیاسی ومذہبی رہنماؤں اورتجزیہ نگاروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔انہوں نے کہاکہ اس دوعملی سے ثابت ہوتا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادمہاجروں کو پاکستانی تسلیم نہیں کیاجاتا اورحقائق بیان کرنے پر مہاجروں پرعرصہ حیات تنگ کردیاجاتا ہے جبکہ فرزند زمین جب چاہیں فوج اورآئی ایس آئی کے خلاف جتنے الزامات عائد کریں انہیں نہ توغدار قراردیاجائے گا اورنہ ہی انکے اظہاررائے پر کبھی پابندی عائد کی جائے گی ۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے فوج اورآئی ایس آئی پرجو الزامات لگائے ہیں ان کی تحقیقات کرائی جائے اورقائد تحریک الطاف حسین کی سیاسی سرگرمیوں اورمیڈیاکوریج پر عائد غیرقانونی وغیرجمہوری پابندی کا خاتمہ کیاجائے ۔

*****

7/18/2024 4:36:04 PM