Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے تحت واشنگٹن میں زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے تحت واشنگٹن میں زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 4/3/2017 1
ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے تحت واشنگٹن میں زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں ایم کیو ایم اورسیز کے رہنماؤں اور کارکنوں اور بڑی تعدادمیں خواتین، بزرگ، یوتھ حتیٰ کہ معصوم بچے بھی شریک تھے
مظاہرین قائدتحریک الطاف حسین کے پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے
فوج، رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کاسلسلہ بند کیا جائے
اغو ا کر کے غائب کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، ایم کیوایم پر سے غیر آئینی وغیر قانونی پابندی ہٹائی جائے
قائدالطاف حسین کے بیانات اور تقاریر کی نشرواشاعت پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے ،سیر ساتھیوں کو فی الفور رہا کیا جائے
مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ، سیاحوں نے مظاہرین کی فلمیں بنائیں اور ان سے اظہار ہمدردی بھی کیا
مظاہرے کے اختتام پرایم کیوایم امریکہ کے وفد نے ایک یادداشت واشنگٹن ڈی سی کے اعلیٰ حکام کے حوالے کی

ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے تحت بروز اتوار 2 اپریل کو دارلحکومت واشنگٹن میں ایک زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم اورسیز کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی جن میں خواتین، بزرگ، یوتھ حتیٰ کہ معصوم بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس میں واضح الفاظ میں درج تھا کہ مہاجروں کی نسل کشی کا عمل بند کیا جائے۔۔۔ فوج، رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کاسلسلہ بند کیا جائے۔۔۔ انہیں اغو ا کر کے غائب کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔۔۔ مہاجروں کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم پر سے غیر آئینی وغیر قانونی پابندی ہٹائی جائے ۔۔۔ فوج اور رینجرز کی ایماء پر وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے بانی و قائدالطاف حسین کے بیانات ، تقاریر اور ان کانام ، فوٹو اور لائیو یا ریکارڈڈ وڈیو یا کسی پروگرام کی ریکارڈڈ وڈیو پر عائد پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے۔۔۔جیل میں اسیر ساتھیوں کو فی الفور رہا کیا جائے ۔۔۔ لاپتہ ساتھیوں کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔۔۔ ماورائے عدالت قتل کرنے والے فوج،رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے ۔۔۔ حکومت سندھ کی مہاجر دشمن پالیسیاں اور مہاجر دشمن تمام تر اقدامات کو فی الفور بند کرایا جائے۔ یہ مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جسے ہزاروں امریکی عوام اور وہاں سے گزرنے والے مختلف سیاحوں نے نہ صرف بڑے غور سے دیکھا بلکہ مظاہرین کی فلمیں بھی بنائیں اور کارکنوں سے بات چیت کرکے ان سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔ مظاہرے کے اختتام پرایم کیوایم امریکہ کے وفد نے ایک یادداشت واشنگٹن ڈی سی کے اعلیٰ حکام کے حوالے کی۔ بعد میں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
*****





7/18/2024 4:36:02 PM