Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست یوسی چیئرمین عابدغوری کی رہائی کے خلاف حیدرآبادپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے رکن اوریوسی چیئرمین عابدغوری اوردیگرکارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 4/1/2017 1
ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے رکن اوریوسی چیئرمین عابدغوری اوردیگرکارکنوں کی گرفتاریوں کے
خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ
احتجاجی مظاہرے میں خواتین، بزرگوں اورنوجوانوں کی شرکت ، ہاتھوں میں پلے کارڈز
’’عابدغوری کورہاکرو ‘‘ ، ’’مہاجرنوجوانوں کی جبری گمشدگی کاسلسلہ بند کرو ‘‘ ۔۔۔ مظاہرین کے نعرے
مظاہرین نے عابدغوری کورہاکرو کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق میں بھی زوردارنعرے لگائے
سرکاری حراست میں بندوق کی نوک پرایم کیوایم کے کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں
ہرگزرتے دن کے ساتھ ان کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن اس ظلم کے خلاف کوئی انصاف فراہم کرنے والانہیں ہے
عابد غوری اوردیگرتمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے اورگرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے ۔خواتین کی پریس کانفرنس

ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے رکن اوریوسی چیئرمین عابدغوری اوردیگرکارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آج اہلیان حیدرآبادکی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہر ہ کیاگیاجس میں خواتین، بزرگوں اورنوجوانوں نے شرکت کی ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ’’عابدغوری کورہاکرو ‘‘ ، ’’مہاجرنوجوانوں کی جبری گمشدگی کاسلسلہ بند کرو ‘‘ ’’ مہاجرنوجوانوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکرو ‘‘ ’’ بند کرو ۔۔۔ بندکرو ، مہاجرنوجوانوں کا اغوا بندکرو ‘‘ اوردیگرمطالبات درج تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے عابدغوری کورہاکرو کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق میں بھی زوردارنعرے لگائے ۔ قبل ازیں خواتین کارکنوں نے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے عابدغوری اوردیگربے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ عابدغوری یونین کونسل 75 کے منتخب یوسی چیئرمین ہیں، ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے لیکن گزشتہ روز سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں گرفتارکرلیااورنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے اورابھی تک ان کاکچھ پتہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرکسی پر کوئی مقدمہ ہے توعدالت میں پیش کیاجائے لیکن اس طرح اغواکے اندازمیں اٹھالینا اورغائب کردینا کہاں کاانصاف ہے ؟ آخرقانون نافذکرنے والے کس قانون کے تحت ایساکررہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ مہاجروں پر ان کے اپنے ہی بنائے ہوئے وطن کی زمین تنگ کی جارہی ہے،انہیں گرفتار کرکے غائب کیاجارہاہے اورسرکاری حراست میں بندوق کی نوک پر ان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں،انہیں مجبور کیا جارہاہے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کاساتھ چھوڑدیں ، ہرگزرتے دن کے ساتھ ان کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن اس ظلم کے خلاف کوئی انصاف فراہم کرنے والانہیں ہے۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ عابد غوری اوردیگرتمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے اورگرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلندکریں۔ 
*****








7/18/2024 4:35:58 PM