ایم کیوایم محمود آباد کے کارکن آصف فضل کے بھائی شاہد فضل کے انتقال پربابائے مہاجر قوم اور
بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
بابائے مہاجر قوم اور بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم محمود آباد کے کارکن آصف فضل کے بھائی شاہد فضل کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردری کا اظہار کر تے ہوئے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار ان کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کا حوصلہ دے ۔آمین
*****