Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
فاروق ستاراسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہراگل رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی
Posted on: 3/26/2017
فاروق ستاراسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہراگل رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی
یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ جس قائد نے نام اورمقام دیا ڈاکٹرفاروق ستارنے اس کے ساتھ بے وفائی کی
فاروق ستار اسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنے کیلئے ہزاروں شہید وں کے لہو کی توہین کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی
کیاڈاکٹرفاروق ستارتحریک کے ہزاروں شہیدوں کے ساتھ ساتھ اپنے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد شہید کے لہوکوبھی فراموش کربیٹھے ہیں؟
فاروق ستارتحریک کے شہیدوں کے قاتلوں کے خلاف بولنے کے بجائے قاتلوں اور اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولنے لگے ہیں
رضاہارون اپنے عیش وعشرت اورچندروزہ مالی مفادات کیلئے قوم کے دشمنوں کے ہاتھوں اپنا سودا کرنے والوں میں شامل ہے
جواپنی تحریک اورقوم کے نہ ہوسکیں وہ ملک کے بھی دوست نہیں ہوسکتے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں بانی وقائدجناب الطاف حسین کے بارے میں ڈاکٹر فاروق ستارکے بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ رابطہ کمیٹی آج پریس کانفرنس میں اس بات کوواضح الفاظ میں کہہ چکی ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کوکوئی خط نہیں لکھااوران سے کوئی مددنہیں مانگی لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک بلکہ قابل مذمت ہے کہ ڈاکٹرفاروق ستاراسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہراگل رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ جس قائد نے ڈاکٹر فاروق ستارکونام اورمقام دیا، جس نے زمین سے اٹھاکرآسمان پرپہنچایا،فاروق ستارنے نہ صرف اس قائد سے بے وفائی کی بلکہ آج اسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنے کیلئے وہ اس تحریک کے خلاف عمل کرکے ہزاروں شہید وں کے لہو کی توہین کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حالیہ آپریشن کے دوران مہاجروں پر جو ظلم وبربریت کاعمل ہورہاہے کیاوہ ڈاکٹر فاروق ستارکونظرنہیں آتا؟کیاڈاکٹرفاروق ستارتحریک کے ہزاروں شہیدوں کے ساتھ ساتھ اپنے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد شہید کے لہوکوبھی فراموش کربیٹھے ہیں؟فاروق ستارتحریک کے شہیدوں کے قاتلوں کے خلاف تو ایک لفظ بھی بولنے کے لئے تیارنہیں ہیں بلکہ وہ آج خودبھی شہیدوں کے قاتلوں اور اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولنے لگے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنا سوداکرنے والے ضمیرفروش ٹولے کے رضاہارون کے بیان کی بھی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ جوبے ضمیر لوگ اپنے باپ جیسے قائداوراس کی تحریک کے نہ ہوئے ، جواپنے عیش وعشرت اورچندروزہ مالی مفادات کے لئے اپنی قوم کے دشمنوں کے ہاتھوں اپنا سودا کرلیں، جواپنی تحریک اورقوم کے نہ ہوسکیں وہ ملک کے بھی دوست نہیں ہوسکتے ، ایسے عناصر صرف اورصرف اپنی ذات اورمفادات کے بندے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک کے کارکنان ہی نہیں بلکہ مہاجرعوام بھی یہ ساراعمل اچھی طرح دیکھ رہے ہیں اوراس کوبخوبی سمجھ رہے ہیں۔باضمیراورباوفا کارکنان ومہاجرعوام اپنے مفادات کی خاطر تحریک سے بے وفائی کرنے اورقوم کونقصان پہنچانے والے عناصر کوکبھی معاف نہیں کریں گے اورچاہے کیسے ہی مظالم کیوں نہ ہوں وہ قائدتحریک الطاف حسین کاساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔
*****
7/17/2025 10:04:33 PM
بریکنگ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ایم کیو ایم کے ب
...
11 Jul 2025
ہم لمحہ بہ لمحہ انکی صحت سےآگاہ کرتے رہیں گے۔ شکریہ قاسم علی رضا
...
11 Jul 2025
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی علالت کے بارے میں رابطہ
...
11 Jul 2025
بانی وقائد جناب الطاف حسین کوشدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال م
...
10 Jul 2025
ایم کیوایم کینیڈاکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ذکی سید اورکاشف زیدی کو
...
09 Jul 2025
امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں س
...
09 Jul 2025
عمارت منہدم ہونے کے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحق
...
06 Jul 2025
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us