Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے شہری عوام مردم شماری کا فارم بال پوائنٹ سے پُرکریں، کنوینر ایم کیوایم ندیم نصرت


سندھ کے شہری عوام مردم شماری کا فارم بال پوائنٹ سے پُرکریں، کنوینر ایم کیوایم ندیم نصرت
 Posted on: 3/12/2017
سندھ کے شہری عوام مردم شماری کا فارم بال پوائنٹ سے پُرکریں، کنوینر ایم کیوایم ندیم نصرت
شہری عوام، مردم شماری کافارم بھرنے کیلئے پنسل کے استعمال سے قطعی گریز کریں، ندیم نصرت
مردم شماری کے موقع پر ایک مرتبہ پھر سندھ کے شہری عوام کی آبادی کم ظاہرکرنے کا سازشی منصوبہ بنایاگیا ہے، ندیم نصرت
مردم شماری کے فارم کی تفصیلات پنسل سے درج کرکے مٹادی جائے گی اوراپنی مرضی کی تفصیل درج کی جاسکتی ہے، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے مردم شماری کے موقع پر ماضی کی طرح سندھ کی شہری آبادی کم ظاہرکرنے کے سازشی منصوبہ پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے سندھ کے شہری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مردم شماری کافارم بھرنے کیلئے پنسل کے استعمال سے قطعی گریز کریں۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ مردم شماری کے موقع پر ایک مرتبہ پھر سندھ کے شہری عوام کی آبادی کم ظاہرکرنے کا سازشی منصوبہ بنایاگیا ہے جس کے تحت سندھ کے شہروں میں عوام کی جانب سے مردم شماری کے عملہ کومادری زبان اورقومیت سمیت جوتفصیلات بتائی جائیں گی اسے پنسل سے لکھاجائے گا اوربعد میں اسے مٹاکر مادری زبان اورقومیت کے خانے میں اپنی مرضی کی تفصیل درج کی جائے گی تاکہ سندھ کے شہری آبادی کو کم ظاہرکیاجاسکے ۔ ندیم نصرت نے تمام قومیتوں اوربرادریوں سے تعلق رکھنے والے سندھ کے شہری عوام سے اپیل کہ وہ مردم شماری کے فارم کوبھرتے وقت پنسل کا ہرگز استعمال نہ کریں اور پورا فارم بال پوائنٹ سے پُرکریں۔


*****

7/18/2024 10:12:44 PM