Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنوں کوپی ایس پی ٹولے میں شامل کرانے کیلئے گرفتارکیاجارہاہے جو آپریشن کے اصل مقاصد کوظاہر کرتاہے ۔ ندیم نصرت


ایم کیوایم کے کارکنوں کوپی ایس پی ٹولے میں شامل کرانے کیلئے گرفتارکیاجارہاہے جو آپریشن کے اصل مقاصد کوظاہر کرتاہے ۔ ندیم نصرت
 Posted on: 3/7/2017 1
ایم کیوایم کے کارکنوں کوپی ایس پی ٹولے میں شامل کرانے کیلئے گرفتارکیاجارہاہے جو آپریشن کے اصل مقاصد کوظاہر کرتاہے ۔ ندیم نصرت 
جوکارکن پی ایس پی میں شامل ہونے سے انکارکرتاہے اس کو ماورائے عدالت قتل کردیاجاتاہے یاٹارگٹ کلر بناکرمیڈیاپرپیش کیاجاتاہے 
اسکیم 33کے کارکن خضر صدیقی نے پی ایس پی ٹولے میں شمولیت سے انکارکیاتورینجرزنے انہیں گرفتارکرلیا
خضرصدیقی پر پی ایس پی میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالاگیا، انہوں نے انکارکیاتوانہیں آج ٹی وی پر ٹارگٹ کلر بناکرپیش کردیاگیا
حیدرآبادکی مارکیٹ میں پی ایس پی ٹولے کی غنڈہ گردی کاواقعہ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلزپر آچکاہے لیکن کھلی غنڈہ گردی
کرنے والے ان عناصر کو گرفتارنہیں کیاجارہاہے
ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے ، ایم کیوایم کے کارکن خضرصدیقی کورہاکیاجائے ۔ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوپی ایس پی ٹولے میں شامل کرانے کیلئے گرفتارکیاجارہاہے جو آپریشن کے اصل مقاصد کوظاہر کرتاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اب یہ بات شہرکابچہ بچہ جان گیاہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوپی ایس پی ٹولے کی جانب سے کھلی کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں اورجوپی ایس پی ٹولے میں شمولیت سے انکارکرتاہے اسے رینجرز کے ذریعے گرفتارکیا جارہاہے ،سرکاری حراست میں تشددکرکے ان پر پی ایس پی میں شامل ہونے اوراس کافارم بھرنے سے انکارکرتاہے اس کوندیم خان کی طرح یاتوتشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیاجاتاہے یاٹارگٹ کلر بناکرمیڈیاپرپیش کیاجاتاہے اورمختلف مقدمات میں ملوث کردیاجاتاہے ۔ شہرکے دیگر علاقوں کی طرح اسکیم 33 کے علاقیمیں بھی گزشتہ چند روز سے ایم کیوایم کے کارکنوں کوپی ایس پی میں شمولیت کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں، بعض کارکنوں کوگرفتاری اورماورائے عدالت قتل کی دھمکیاں دیکرپی ایس پی میں شامل کرایاگیا ، ایک کارکن خضر صدیقی نے پی ایس پی ٹولے میں شمولیت سے انکارکیاتورینجرزنے انہیں گرفتارکرلیاگیا۔ سرکاری حراست میں بھی خضرصدیقی پر پی ایس پی میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالاگیا، انہوں نے انکارکیاتوانہیں آج ٹی وی پر ٹارگٹ کلر بناکرپیش کیاگیاہے اوران پر قتل،دہشت گردی اورطرح طرح کے جھوٹے الزامات عائد کردیئے گئے ہیں، محض الزامات کی بنیادپر انہیں ٹی وی چینل پر قاتل اوردہشت گرد بناکرپیش کیاجارہاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ علاقے کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ خضرصدیقی پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور یہ سارے الزامات اورمقدمات قائم کرکے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے میں شمولیت سے انکارکی سزادی جارہی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب پی ایس پی میں شامل غنڈوں نے عوام کوکھلے عام دہشت گردی کانشانہ بناناشروع کردیاہے، حیدرآبادکی مارکیٹ میں تین روزقبل پیش آنے والا پی ایس پی ٹولے کی غنڈہ گردی کاواقعہ سوشل میڈیاکے ساتھ ساتھ ٹی وی چینلزپر آچکاہے لیکن کھلی غنڈہ گردی کرنے والے ان عناصر کو گرفتارنہیں کیاجارہاہے جوان عناصر کوحاصل سرکاری سرپرستی کاواضح ثبوت ہے ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم نوازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکے پی ایس پی میں شامل کرانے اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے ، ایم کیوایم کے کارکن خضرصدیقی کورہاکیاجائے ۔ 

*****

7/18/2024 10:15:50 PM