Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے سینئرکارکن ندیم خان شہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل بروزجمعہ اپنے گھروں میں ایک ایک دیا شمع روشن کریں۔ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
Posted on: 3/2/2017 1
ایم کیوایم کے سینئرکارکن ندیم خان شہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل بروزجمعہ اپنے گھروں میں ایک ایک
دیا شمع روشن کریں۔ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
ندیم خان شہید پر پی ایس پی ٹولے پر شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالاگیا ،انہوں نے انکارکیاتوانہیں رینجرزکے ذریعے گرفتار کرالیا گیا
حراست کے دوران بھی ندیم خان پر پی ایس پی ٹولے میں شامل ہونے اورقائدتحریک الطاف حسین کاساتھ چھوڑنے کیلئے دباؤڈالا
جاتارہا ،انکارکرنے پر انسانیت سوز تشددکانشانہ بناکرشہیدکردیاگیا۔ندیم نصرت
ریاستی ظلم وبربریت اپنے عروج پر ہے،کارکنان اورہمدرد احتیاط سے کام لیتے ہوئے گھرکے اندرہی دیاجلائیں ۔ ندیم نصرت
ایم کیوایم کے تمام اوورسیزیونٹس بھی انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاترکے سامنے جمع ہوکرندیم خان شہید کی یاد میں شمعیں روشن کریں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے تمام پاکستانیوں بالخصوص ایم کیوایم کے تمام ثابت قدم،وفاداراورنہ جھکنے والے اورنہ بکنے والے کارکنوں، ماؤں، بہنوں اوربزرگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رینجرزکے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے سینئرکارکن ندیم خان شہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کل بروزجمعہ کواپنے اپنے گھروں میں ایک ایک دیا شمع روشن کریں اورندیم خان شہید کے لئے دعاکریں۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ندیم خان شہید ایم کیوایم کے سینئرکارکن تھے جوتمام ترنامساعد حالات کے باوجود تحریک سے جڑے ر ہے اورقائدتحریک الطاف حسین کے وفاداررہے ، ان پر پی ایس پی ٹولے پر شامل ہونے اورپی ایس پی کافارم بھرنے کیلئے دباؤ ڈالاگیا ،انہوں نے انکارکیاتوانہیں رینجرزکے ذریعے گرفتار کرالیا گیا، حراست کے دوران بھی ندیم خان پر پی ایس پی ٹولے میں شامل ہونے اورقائدتحریک الطاف حسین کاساتھ چھوڑنے کیلئے بہیمانہ تشددکیاجاتارہا لیکن انہوں نے پی ایس پی میں شامل ہونے سے انکارکردیا، بالآخرانہیں انسانیت سوز تشددکانشانہ بناکرشہیدکردیاگیا۔ ندیم نصرت نے تحریک کے ان تمام کارکنوں، ہمدردماؤں بہنوں اوربزرگوں سے اپیل کی کہ وہ نمازجمعہ کے بعد ندیم خان شہید کی مغفرت ، ان کے درجات کی بلندی اوران کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطاکرنے کی دعائیں کریں۔اوراپنے اپنے گھروں میں ندیم خان شہید کے لئے ایک ایک دیایاشمع روشن کریں اورندیم شہید کوخراج عقیدت پیش کریں۔ انہوں نے کارکنوں اورہمدردوں سے کہاکہ ریاستی ظلم وبربریت اپنے عروج پر ہے لہٰذا اس بات کی احتیاط کریں کہ یہ دیا گھرکے اندر ہی جلایاجائے اوررینجرزیادیگرایجنسیوں کے اہلکاروں کو اس بات کاپتہ نہ چلنے پائے ۔ ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے تمام اوورسیزیونٹوں کوبھی ہدایت کی کہ وہ ندیم خان کی شہادت پراپنے اپنے شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاترکے سامنے جمع ہوکرندیم خان شہید کی یاد میں شمعیں روشن کریں،شہیدکوخراج عقیدت پیش کریں، پلے کارڈزپر مظالم کے واقعات کوتحریرکرکے انسانی حقوق کی تنظیموں کوان مظالم سے آگاہ کریں۔قائدتحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔
*****
7/18/2025 3:16:36 AM
بریکنگ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ایم کیو ایم کے ب
...
11 Jul 2025
ہم لمحہ بہ لمحہ انکی صحت سےآگاہ کرتے رہیں گے۔ شکریہ قاسم علی رضا
...
11 Jul 2025
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی علالت کے بارے میں رابطہ
...
11 Jul 2025
بانی وقائد جناب الطاف حسین کوشدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال م
...
10 Jul 2025
ایم کیوایم کینیڈاکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ذکی سید اورکاشف زیدی کو
...
09 Jul 2025
امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں س
...
09 Jul 2025
عمارت منہدم ہونے کے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحق
...
06 Jul 2025
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us