Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لیبرڈویژن کے 30 ویں سالانہ کنونشن کے موقع پرقائد تحریک الطاف حسین کے نام لیبر ڈویژن کے کارکنان کے پیغامات
Posted on: 3/2/2017 1
ظلم وستم سے کارکنان کو حق پرستی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا، لیبرڈویژن
مہاجرقوم کو کسی مائنس ون فارمولے پر مجبورکرنے کی سازشوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ، لیبرڈیژن
مہاجرقوم کل بھی قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدتھی اورآج بھی صرف انہیں ہی اپنا قائد مانتی ہے
اسٹیبلشمنٹ کے ٹولے جتنے چاہے مکروفریب کے ہتھکنڈے استعمال کرلیں انشاء اللہ ذلت ورسوائی ان کامقدر ثابت ہوگی
لیبرڈویژن کے 30 ویں سالانہ کنونشن کے موقع پرقائد تحریک الطاف حسین کے نام لیبر ڈویژن کے کارکنان کے پیغامات
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) لیبرڈویژن کے 30 ویں سالانہ کنونشن کے موقع پرسرکاری ، نیم سرکاری اورنجی اداروں سے تعلق رکھنے والے مزدوررہنماؤں ، محنت کشوں اورلیبرڈویژن کے ذمہ داران وکارکنان نے فیکس ، ای میل اورٹیلی فون کے ذریعہ قائد جناب الطاف حسین کو لیبر ڈویژن کے سالانہ کنونشن کی مبارکباداوردعائیہ کلمات پرمبنی پیغامات ارسال کئے ہیں ۔پیغامات ارسال کرنے والوں میں ایم کیوایم لیبرڈویژن کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ مزدوریونین کے رہنمابھی شامل ہیں ۔ محنت کشوں کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم لیبرڈویژن کے 30 ویں سالانہ کنونشن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ حق پرست محنت کش ، مہاجرقوم پر بدترین مظالم کی نہ صرف شدید مذمت کرتے ہیں بلکہ باطل قوتوں پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ ظلم وستم سے ایم کیوایم کے کارکنان کو حق پرستی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا۔ریاستی ادارے اورحکومت جتنے چاہے مظالم کرلے اورچاہے پوری مہاجرقوم کو پابند سلاسل کردے لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف جدوجہدجاری رہے گی اورمہاجرقوم کو کسی مائنس ون فارمولے پر مجبورکرنے کی سازشوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ مہاجرقوم کل بھی قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدتھی اورآج بھی صرف انہیں ہی اپنا قائد مانتی ہے ، اسٹیبلشمنٹ کے ٹولے جتنے چاہے مکروفریب کے ہتھکنڈے استعمال کرلیں انشاء اللہ ذلت ورسوائی ان کامقدر ثابت ہوگی ۔ محنت کشوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر، صحت وعافیت ، حق پرست شہداء کے بلنددرجات، شہداء کے لواحقین کیلئے صبرجمیل ، لاپتہ ساتھیوں کی بحفاظت بازیابی اور اسیرکارکنان کی رہائی کیلئے بھی دعائیں کیں۔
*****
8/12/2026 3:00:29 PM
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی
...
11 Aug 2026
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
اگر سندھ تقسیم ہواتوسندھ میں خون کی ندیاں بہیں گی۔ میں دھمکیاں دینے وا
...
08 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گی
...
31 Jul 2026
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us