Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پختونوں کے خلاف جومتعصبانہ اقدامات کئے جارہے ہیں وہ انتہائی شرمناک اورتضحیک آمیزہیں۔الطاف حسین
Posted on: 2/25/2017
پختونوں کے خلاف جومتعصبانہ اقدامات کئے جارہے ہیں وہ انتہائی شرمناک اورتضحیک آمیزہیں۔الطاف حسین
پختونوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر پنجاب سے بیدخل کرنا، انکے برسوں کے کاروبار کوبندکرانا،نفرت انگیز نوٹسز کااجراء جیسے اقدامات متعصبانہ ہیں
افغان وارمیں سب سے زیادہ قربانیاں پختونوں نے دیں لیکن آج پختونوں کے خلاف متعصبانہ اقدامات کئے جارہے ہیں
پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے بعض بااثرشاؤنسٹ عناصر نے جھوٹے پروپیگنڈے کرکے پختونوں کو مہاجروں کے خلاف اتنابھڑکایا
کہ وہ مہاجروں کو اپنا دشمن سمجھنے لگے۔الطاف حسین
پختون عوام اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے اس ظلم وستم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ الطاف حسین
ایک طرف بلوچوں کاقتل عام جاری ہے، دوسری طرف مہاجروں کاقتل عام ہورہاہے۔الطاف حسین
اب تیسری طرف ریاستی سطح پر پختونوں کے قتل عام کے گھناؤنے منصوبے بنائے جارہے ہیں،
ان گھناؤنے منصوبوں کو چھوٹی قومیتوں کے عوام ملکر ہی ناکام کرسکتے ہیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں پختونوں کے لیڈروں کوبیدارکرنے کیلئے کب سے جدوجہدکررہاہوں اورپختون عوام کے حقوق کی آوازبلندکررہاہوں لیکن پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے بعض بااثرشاؤنسٹ عناصر نے مہاجروں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرکے انہیں مہاجروں کے خلاف اتنابھڑکایاکہ پختون عوام، مہاجروں کو اپنابھائی نہیں بلکہ دشمن سمجھنے لگے لیکن بالآخر پختون بھائیوں نے دیکھ لیا کہ جتنی مرتبہ ایم کیوایم حکومت میں آئی یا بلدیہ میں آئی اس نے سب سے زیادہ ترقیاتی کام پختون علاقوں میں کرائے اورڈیولپمنٹ کے سب سے زیادہ منصوبوں پر پختونوں سے کام کرائے،یہی وجہ ہے کہ آج کراچی میں پختونوں کی اکثریت ایم کیوایم کے ساتھ ہے۔ جناب الطاف حسین نے بعض پنجابی شاؤنسٹ عناصر کی جانب سے کئے گئے حالیہ اقدامات جن میں پختونوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کراورشناخت کرکرکے پنجاب سے بیدخل کرنا، ان کے برسوں کے کاروبار کوبندکرانا، پختونوں کے خلاف نفرت انگیز نوٹسز کااجرا اور دوسرے متعصبانہ اقدامات شامل ہیں، ان اقدامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے مفادکے نام پر روس کے خلاف لڑی جانے والی افغان وارمیں سب سے زیادہ قربانیاں پختونوں نے دیں لیکن آج پختونوں کے خلاف جومتعصبانہ اقدامات کئے جارہے ہیں وہ انتہائی شرمناک اورتضحیک آمیزہیں۔انہوں نے پختون عوام سے کہاکہ وہ بھی اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے اس ظلم وستم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک طرف بلوچوں کاقتل عام جاری ہے، دوسری طرف مہاجروں کاقتل عام ہورہاہے اوراب تیسری طرف ریاستی سطح پر پختونوں کے قتل عام کے گھناؤنے منصوبے بنائے جارہے ہیں،ان گھناؤنے منصوبوں کو چھوٹی قومیتوں کے عوام ملکر ہی ناکام کرسکتے ہیں۔
*****
10/12/2026 6:53:08 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us