Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انسانیت کی تذلیل اور رسوائی کا بلاتفریق اور مسلسل عمل کرکے درندہ صفت دہشت گرد ثابت کرچکے ہیں کہ وہ مسلم امہ اور عیسائی کمیونٹی سمیت کسی سے بھی مخلص نہیں ہیں، ایم کیوام اقلیتی امور کمیٹی


 Posted on: 9/23/2013
انسانیت کی تذلیل اور رسوائی کا بلاتفریق اور مسلسل عمل کرکے درندہ صفت دہشت گرد ثابت کرچکے ہیں کہ وہ مسلم امہ اور عیسائی
 کمیونٹی سمیت کسی سے بھی مخلص نہیں ہیں، ایم کیوام اقلیتی امور کمیٹی 
جس ذہنی کرب ، اذیت اور دکھ میں عیسائی کمیونٹی مبتلا ہے اس میں ہر پاکستانی سمیت ایم کیوایم کی ہمدردیاں شامل ہیں 
کراچی ۔۔۔23، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج عبد الاحد اور اراکین نے پشاور کے چرچ میں خود کش بم دھماکے کرکے ہفتہ واری عبادت میں مصروف عیسائی برادری کے درجنوں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو ہلاک و زخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور خود کش بم دھماکوں کی اس مذموم کارروائی کو اسلام سمیت تمام مذاہب کی تعلیمات کے برخلاف اور مکروہ عمل قرار دیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ چرچ میں خود کش دھماکوں کے نتیجے میں عیسائی کمیونٹی جس ذہنی کرب ، اذیت ، دکھ اور غم میں مبتلا ہے اور عدم تحفظ کا شکار ہوکر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کررہی ہے وہ فطری عمل ہے جس میں ہر پاکستانی کی ہمدردیاں عیسائی کمیونٹی کے ساتھ ہے اور ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن چرچ میں بم دھماکوں اور انسانی جانوں کے زیاں پر عیسائی کمیونٹی کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مساجد ، امام بارگاہوں ، مزارات ، چرچ اور ملک کی مسلح افواج پر حملوں میں ملوث سفاک دہشت گرد وں کا کوئی ایمان نہیں ہے اور انسانیت کی تذلیل اور رسوائی کا بلاتفریق اور مسلسل عمل کرکے درندہ صفت دہشت گرد ثابت کرچکے ہیں کہ وہ مسلم امہ ، عیسائی کمیونٹی سمیت کسی سے بھی مخلص نہیں ہیں اور پاکستان کو منظم سازشی منصوبے کے تحت عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے عیسائی کمیونٹی کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج عبد الاحد اور اراکین نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے چرچ میں خود کش دھماکوں کے ذریعے عیسائی کمیونٹی کا قتل عام کرنے والے سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور ملک میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور عملی کارروائی کی جائے ۔ 



12/21/2024 8:04:40 PM