Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں کو دیوار سے لگانے کا عمل ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ہاشم اعظم


مہاجروں کو دیوار سے لگانے کا عمل ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ہاشم اعظم
 Posted on: 1/30/2017
مہاجروں کو دیوار سے لگانے کا عمل ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ہاشم اعظم
ایم کیو ایم کے کارکنان کی اندھا دھند گرفتاریاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 
ایم کیو ایم برطانیہ سندھ کے شہری علاقوں میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔
ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم کا ایسٹ لندن یونٹ کے تنظیم نوکے اجلاس میں اظہار خیال 

ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہا ہے کہ مہاجروں کو دیوار سے لگانے کا عمل ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا، ایم کیو ایم کے کارکنان کی اندھا دھند گرفتاریاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ کے تنظیم نو کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور ان کی غیر قانونی گرفتاریوں کا مقصد جرائم پیشہ کمالو ٹولے کو سندھ کے شہری علاقو ں پر قابض کرانا ہے ۔ ارباب اختیار کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ طاقت کے ذریعے کارکنان کی فاداریاں تو تبدیل کروائی جاسکتی ہیں لیکن کارکنان و عوام کے دلوں سے قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی محبت کو نہیں نکالا جاسکتا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم برطانیہ سندھ کے شہری علاقوں میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ایم کیوایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ کے نئے ذمہ داران کے ناموں کا بھی اعلان کیا ۔ اجلاس سے ایم کیو ایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی ستار خان اور آصف سعید نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر اراکین آرگنائزنگ کمیٹی محترمہ شبنم طارق اور محترمہ عروسہ نوید بھی موجود تھیں۔

7/18/2024 10:19:33 PM