Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوسرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنا کر جرائم پیشہ ’’ پی ایس پی ‘‘ ٹولے میں شمولیت کیلئے دباؤڈالا جارہاہے ۔ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم


کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوسرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنا کر  جرائم پیشہ ’’ پی ایس پی ‘‘ ٹولے میں شمولیت کیلئے دباؤڈالا جارہاہے ۔ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 1/24/2017
کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوسرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنا کر 
جرائم پیشہ ’’ پی ایس پی ‘‘ ٹولے میں شمولیت کیلئے دباؤڈالا جارہاہے ۔ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ اس معاملے کافوری نوٹس لیں
1992ء کے آپریشن میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتارکر کے انہیں حقیقی دہشت گردٹولے کاساتھ دینے پر مجبور کیاجار ہاتھا
اب سرکاری سرپرستی میں پی ایس پی کی شکل میں ’’حقیقی پارٹ ٹو ‘‘ کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ندیم نصرت
کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتار کرکے انہیں ایم کیوایم چھوڑنے اورجرائم پیشہ پی ایس پی ٹولے میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالاجارہاہے
اس طرح کے اقدامات سے قانون نافذکرنے والے اداروں کاوقارمجروح ہورہاہے ۔ندیم نصرت
سیاسی آزادیوں اورانسانی حقوق پر یقین رکھنے والے سیاسی رہنمااورانسانی حقوق کی انجمنیں اس عمل پر آوازبلندکریں۔ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوسرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنا کرانہیں ایم کیوایم سے لاتعلقی اختیارکرنے اور ’’ پی ایس پی ‘‘ نامی جرائم پیشہ ٹولے میں شمولیت کیلئے دباؤڈالا جارہاہے ۔انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے مطالبہ کیاکہ اس معاملے کافوری نوٹس لیاجائے ۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ 1992ء میں جب ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کیاگیاتھاتواس وقت ایم کیو ایم کے کارکنوں کوگرفتارکرنے کے بعدسرکاری ٹارچر سیلوں میں وحشیانہ تشددکانشانہ بناکرانہیں ایم کیوایم چھوڑنے اورحقیقی دہشت گردٹولے کاساتھ دینے پر مجبورکیاجارہاتھا اور اب اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پی ایس پی نامی جرائم پیشہ ٹولے کی شکل میں ’’حقیقی پارٹ ٹو ‘‘ کو کراچی اورحیدرآبادمیں مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس مقصد کیلئے کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کو گرفتار کرکے انہیں سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بناکراورسنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے کر انہیں ایم کیوایم سے لاتعلقی اختیارکرنے اور پی ایس پی میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالاجا رہاہے ، اب تمام گرفتاریاں اسی مقصدکیلئے کی جارہی ہیں اورکسی بھی گرفتارشدہ کارکن کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے خفیہ مقامات پر رکھ کران کے خلاف دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔جوکارکن پی ایس پی میں شمولیت کیلئے تیارہوجائے اسے دھمکیاں دے کراس شرط پر چھوڑا جاتاہے کہ وہ اب ایم کیوایم کاکام نہیں کرے گا اورجو اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے تیارنہ ہو اسے لاپتہ کردیاجاتاہے۔اب تک کئی کارکن لاپتہ ہیں جنہیں تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہرشہری کو کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ ہونے اوراس کے سیاسی نظریہ اور منشور کوعام کرنے کیلئے کام کرنے کا آئینی ، قانونی اورجمہوری حق حاصل ہے لیکن ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں اورکارکنوں کے خلاف جبر اور دباؤکے آمرانہ ہتھکنڈے اختیارکرکے انہیں ان کے اس آئینی ،قانونی اوربنیادی جمہوری حق سے بھی محروم کیاجارہاہے۔ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے مطالبہ کیاکہ وہ اس معاملے کافوری نوٹس لیں اوریہ سلسلہ بندکرائیں کیوں کہ اس طرح کے اقدامات سے قانون نافذکرنے والے اداروں کاوقارمجروح ہورہاہے ۔ندیم نصرت نے سیاسی آزادیوں اورانسانی حقوق پر یقین رکھنے والے سیاسی رہنماؤں اورانسانی حقوق کی انجمنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس عمل پر آوازبلندکریں۔
*****

7/18/2024 10:18:01 PM