Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ دس روز سے لاپتہ ہیں،بازیاب کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 1/12/2017
اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ دس روز سے لاپتہ ہیں،بازیاب کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
احمد علی بیگ کو دس روزقبل گلشن اقبال سے گرفتارکیاگیاتھالیکن تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے،
احمدلی بیگ کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ احمدعلی بیگ کوکس الزام میں گرفتارکیاگیاہے اور کہاں رکھا گیا ہے
نوازشریف جب اپوزیشن میں تھے تو وہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آوازبلند کرتے تھے ، آج ان کے اپنے دورحکومت میں
سیاسی کارکنوں اورانسانی حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے،
گرفتارشدگان کو عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے حبس بیجامیں رکھاجارہاہے، ان واقعات سے پوراملک پریشان ہے۔ رابطہ کمیٹی
احمدعلی بیگ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا بھی فوری نوٹس لیاجائے اورانہیں بازیاب کرایاجائے ،رابطہ کمیٹی
اگران پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے توقانون کے تحت عدالت میں پیش کیاجائے اورانہیں بھی قانون کی مددلینے کاحق دیاجائے ۔رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ ’’ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کوبازیاب کرایاجائے جوگزشتہ دس روز پہلے گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ احمدعلی بیگ اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل ہیں اور وہ اردوسائنس یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں، انہیں دس روزقبل گلشن اقبال کے علاقے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتارکیاتھالیکن دس روزگزرجانے کے باوجود تاحال ان کوکسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے۔ احمدعلی بیگ کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ابھی تک کچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ احمدعلی بیگ کوکس الزام کے تحت گرفتارکیاگیاہے اورانہیں کہاں رکھا گیا ہے ۔ اس جبری گمشدگی کے باعث احمدعلی بیگ کے اہل خانہ شدیدذہنی کرب واذیت میں مبتلاہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں اسی طرح لوگوں کوگرفتارکرکے غائب کیاجارہاتھااور میاں نوازشریف جب اپوزیشن میں تھے تو وہ ان جبری گمشدگیوں کے اس عمل کے خلاف بھرپوراندازمیں آوازبلند کرتے تھے ، آج ان کے اپنے دورحکومت میں سیاسی کارکنوں اورانسانی حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے،انہیں قانون کے تحت عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے غیرقانونی طورپرحبس بیجامیں رکھاجارہاہے، ان واقعات سے پوراملک پریشان ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ دیگرلاپتہ افراد کی طرح اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا بھی فوری نوٹس لیاجائے اورانہیں بازیاب کرایاجائے ، اگران پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے توقانون کے تحت عدالت میں پیش کیاجائے اورانہیں بھی قانون کی مددلینے کاحق دیاجائے ۔
*****
7/18/2024 10:15:20 PM
یوم عاشورپر ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاپیغام
...
17 Jul 2024
برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس کی کورٹ آف اپیل نے پراپرٹی کیس میں ایم کی
...
16 Jul 2024
عاشورہ کے مقدس دن کے احترام میں پر اپرٹیز کیس کے فیصلہ پر خوشی کی تمام
...
16 Jul 2024
کورٹ آف اپیل میں تاریخی فتح پر تمام وفاپرست کارکنان وعوام کودلی مبارکب
...
16 Jul 2024
پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان اور دیگر رہنماں پر آرٹیکل 6 کے تحت م
...
15 Jul 2024
بلاول زرداری سندھ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن ک
...
09 Jul 2024
خدارا طالبان کے خلاف آپریشن کی آڑ میں پختونوں کا خون مت بہائیں خدارا
...
09 Jul 2024
آپریشن کی آڑ میں افغانستان یا ایران میں بالواسطہ یا بلاواسطہ چڑھائی کی
...
07 Jul 2024
عوام کو ناانصافیوں اورظلم وبربریت کے خلاف ایک نہ ایک دن میدان عمل میں
...
06 Jul 2024
عصبیت کیا ہے ؟ قائدتحریک الطاف حسین (کارکنوں کی فکری نشست سے خطاب) (
...
03 Jul 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us