Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوہدری نثارعلی خان پاکستان اورمیاں نواز شریف کی حکومت کیلئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، کنوینررابطہ کمیٹی ندیم نصرت


چوہدری نثارعلی خان پاکستان اورمیاں نواز شریف کی حکومت کیلئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، کنوینررابطہ کمیٹی ندیم نصرت
 Posted on: 1/4/2017 1
چوہدری نثارعلی خان پاکستان اورمیاں نواز شریف کی حکومت کیلئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، کنوینررابطہ کمیٹی ندیم نصرت
چوہدری نثار پورے ملک کوبنیادپرستی اورمذہبی انتہاء پسندی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں، ندیم نصرت
کالعدم فرقہ پرست تنظیموں کو پورے ملک میں جلسہ جلوس اورمظاہرے کرنے کی کھلی آزادی دی جارہی ہے، ندیم نصرت
کالعدم تنظیموں کے سربراہ وفاقی وزیرداخلہ سے ملاقاتیں کرکے اپنے مطالبات بھی منوارہے ہیں ، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے، ندیم نصرت
وفاقی وزیرداخلہ نے نیشنل پریس کلب اور مقامی ہوٹل کی انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر پی کیوایم اور ایم کیوایم کے
رہنماؤں کو پریس کانفرنس کرنے سے روکا، ندیم نصرت
کراچی اور حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیا، ندیم نصرت
پاکستان کو مزید بدنامی سے بچانے کیلئے چوہدری نثارعلی سے وزارت داخلہ کا منصب واپس جائے ، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور ایم کیوایم کے پرامن سیاسی سرگرمیوں پرعائد غیراعلانیہ پابندی کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، دنیا بھر میں پاکستان اور وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کیلئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا متعصبانہ عمل وکردار انتہائی مشکوک ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے منصب کا غلط استعمال کرکے پورے ملک کوبنیادپرستی اورمذہبی انتہاء پسندی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں ۔ ایک جانب کالعدم فرقہ پرست تنظیموں کو پورے ملک میں جلسہ جلوس اورمظاہرے کرنے کی کھلی آزادی ہے اور کالعدم تنظیموں کے سربراہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے ملاقاتیں کرکے اپنے مطالبات بھی منوارہے ہیں لیکن دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی ہدایت پراسلام آباد میں پاکستان قومی موومنٹ اور ایم کیوایم کی مشترکہ پریس کانفرنس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ، نیشنل پریس کلب اور مقامی ہوٹل کی انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر پی کیوایم اور ایم کیوایم کے رہنماؤں کو پریس کانفرنس کرنے سے روکاگیا جس کا ایک جمہوری معاشرے میں تصورتک نہیں کیاجاسکتا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ چوہدری نثارعلی، لال مسجد کے خطیب اورکالعدم فرقہ پرست تنظیموں کے بارے میں ہمیشہ دروغ گوئی سے کام لیتے رہے ہیں ، ان سے جب بھی کالعدم تنظیموں کے بارے میں سوال کیاجاتا ہے تو وہ اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں حتیٰ کہ کالعدم تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات کے تصویری حقائق سامنے آنے کے باوجود وہ خود کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دوسری جانب نہ صرف ایم کیوایم کوپریس کانفرنس کرنے سے روکا جاتا ہے بلکہ کراچی اور حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا جاتا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے کالعدم جہادی اورفرقہ پرست تنظیموں کی سرپرستی کے عمل سے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی حکومت کا امیج بھی خراب ہورہا ہے جس کا وزیراعظم کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اورپاکستان کو مزید بدنامی سے بچانے کیلئے چوہدری نثارعلی سے وزارت داخلہ کا منصب واپس لے لینا چاہیے ۔ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ چوہدری نثارعلی کی ایما پر ایم کیوایم کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پرعائدغیراعلانیہ پابندی کا فوری نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی فراہم کی جائے ، کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اور تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔
*****

7/19/2024 12:24:10 AM