رکن قومی اسمبلی ساجداحمدکے بھائی خلیل احمد اوروالدہ کے انتقال پرمتحدہ قومی موومنٹ کے
کنوینرندیم نصرت کااظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے رکن قومی اسمبلی سیدساجداحمدکے بھائی خلیل احمد اوروالدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوراہل خانہ کویہ دہرا صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرعطاکرے۔
*****