Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدرمملکت اوروزیراعظم ،مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کی روشنی میں کمیشن تشکیل دیکر عدالتی تحقیقات کرائیں ، ندیم نصرت


صدرمملکت اوروزیراعظم ،مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کی روشنی میں کمیشن تشکیل دیکر عدالتی تحقیقات کرائیں ، ندیم نصرت
 Posted on: 12/31/2016
صدرمملکت اوروزیراعظم ،مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کی روشنی میں کمیشن تشکیل دیکر عدالتی تحقیقات کرائیں
کنوینر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ، ندیم نصرت
مخدوم جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے انہیں خود بتایا ہے کہ’’ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے میری ڈیل ہوگئی ہے اور جوڈیشل مارشل لاء لگاکرفوج کی مدد سے تحریک انصاف کو الیکشن میں کامیاب کرادیاجائے گا‘‘، ندیم نصرت 
مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ میں سب سے اہم اور حساس ہیں، ندیم نصرت 
حصول اقتدار کیلئے عمران خان کی لالچ ، بے چینی اور سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ندیم نصرت
ملک وقوم اورجمہوریت کے استحکام کیلئے مخدوم جاوید ہاشمی کاکردار اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں،ندیم نصرت
ان کے انکشافات کو نظرانداز کرنا ملک اور اس کے قومی اداروں کی سالمیت اور وقار کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا، ندیم نصرت
اگر واقعتا ایسی ڈیل ہوئی تھی تو یہ آئین ، قانون ، جمہوریت ،عدلیہ اورمسلح افواج کے وقار کو مجروح کرنے کی سازش تھی ، ندیم نصرت
عمران خان اوراس وقت کے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو بھی شامل تفتیش کیاجائے ، ندیم نصرت
قومی اداروں کا وقارمجروح کرنے والے عناصر کے خلاف آئین اورقانون کے تحت کارروائی کی جائے، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے اصول پرست بزرگ سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کو پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ کے تناظرمیں سب سے اہم اور انتہائی حساس انکشاف قراردیتے ہوئے صدرمملکت اوروزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کی روشنی میں عدالتی تحقیقات کرائی جائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ملک وقوم اورجمہوریت کے استحکام کیلئے سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی کاکردار اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور حالات کے جبرکا بہادری سے سامنا کرنے ، نہ جھکنے ، نہ بکنے والے معمر اور اصول پرست سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی نے جمہوری اداروں اورجمہوریت کے فروغ کیلئے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں اورآج بھی علالت کے باوجود اصولی جدوجہد کررہے ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انہیں خود بتایا ہے کہ’’ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے میری ڈیل ہوگئی ہے ، جوڈیشل مارشل لاء لگاکرفوج کی مدد سے تحریک انصاف کو الیکشن میں کامیاب کرادیاجائے گا‘‘ ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات، پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ کے تناظر میں پنامہ لیکس سمیت دیگر معاملات سے زیادہ بڑے اور اہم ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ حصول اقتدار کیلئے عمران خان کی لالچ ، بے چینی اور سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن جاوید ہاشمی نے جن معاملات کا انکشاف کیا ہے وہ انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں اور انہیں محض ایک میڈیا بیان سمجھ کر نظرانداز کرنا ملک اور اس کے قومی اداروں کی سالمیت اور وقار کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ اگر واقعتا عمران خان اور اس وقت کے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے درمیان ایسی کوئی ڈیل ہوئی تھی تو یہ نہ صرف عدلیہ کی توہین ہے بلکہ آئین ، قانون ، جمہوریت ،عدلیہ اورمسلح افواج کے وقار کو بری طرح مجروح کرنے کی بھی سازش تھی جس کا نوٹس لینا انتہائی ضروری ہے ۔ ندیم نصرت نے صدرپاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیاکہ مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کی روشنی میں کمیشن تشکیل دیاجائے ، ان انکشافات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، عمران خان اوراس وقت کے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو بھی شامل تفتیش کیاجائے اور قومی اداروں کا وقارمجروح کرنے والے عناصر کے خلاف آئین اورقانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔
*****

7/19/2024 12:16:20 AM