Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ حکومت کی سرپرستی میں پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور رشوت ستانی کاسلسلہ بند کرایاجائے، قاسم علی رضا


سندھ حکومت کی سرپرستی میں پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور رشوت ستانی کاسلسلہ بند کرایاجائے، قاسم علی رضا
 Posted on: 12/30/2016
سندھ حکومت کی سرپرستی میں پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور رشوت ستانی کاسلسلہ بند کرایاجائے، قاسم علی رضا
پولیس اور سی آئی ڈی بے گناہ شہریوں کوگرفتارکرکے رہائی کے عوض بھاری رشوت وصول کررہی ہے، قاسم علی رضا
بے گناہ کارکنان کو بلاجواز گرفتارکرکے ان کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالاجارہاہے کہ اگر انہوں نے رشوت نہ دی تو گرفتار شدگان
کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا جائے گا، قاسم علی رضا
اب تک پولیس اور سی آئی ڈی کے اہلکار متعدد کارکنان کو گرفتارکرکے اہل خانہ سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرچکے ہیں، قاسم علی رضا
اس مذموم اور گھناؤنے عمل میں ان سرکاری اہلکاروں کو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، قاسم علی رضا
سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآبادکو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کررکھا ہے، قاسم علی رضا
وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اورڈی جی رینجرز پولیس اور سی آئی ڈی کی رشوت ستانی کافوری نوٹس لیں، قاسم علی رضا
محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ، قاسم علی رضا

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے کہاہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں پولیس اور سی آئی ڈی کے اہلکاروں کی جانب سے بے گناہ شہریوں کی گرفتاری اور ان کے اہل خانہ سے بھاری رشوت وصول کرنے کے مسلسل واقعات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کی سرپرستی میں پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور رشوت ستانی کاسلسلہ بند کرایاجائے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآبادکو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کررکھا ہے اورسرکاری اہلکاروں کو ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاری اور رہائی کے عوض بھاری رشوت وصول کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور سی آئی ڈی کے اہلکار کراچی اور حیدرآبادکے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو بلاجواز گرفتارکرکے ان کے اہل خانہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ اگر انہوں نے رشوت نہ دی تو گرفتار شدگان کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا جائے گا، اب تک پولیس اور سی آئی ڈی کے اہلکار متعدد کارکنان کو گرفتارکرکے رہائی کے عوض ان کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرچکے ہیں اور اس مذموم اور گھناؤنے عمل میں ان سرکاری اہلکاروں کو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ۔ قاسم علی رضا نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعیدسے مطالبہ کیاکہ سندھ حکومت کی سرپرستی میں پولیس اور سی آئی ڈی کے اہلکاروں کی غیرقانونی کارروائیوں اور رشوت ستانی کافوری نوٹس لیاجائے ، محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور شہریوں کو بلاامتیاز جان ومال کا مکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔

*****

7/19/2024 12:25:21 AM