Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں تین روز تک مسلسل قتل وغارتگری ، لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کرائی جائے، ندیم نصرت


بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں تین روز تک مسلسل قتل وغارتگری ، لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کرائی جائے، ندیم نصرت
 Posted on: 12/27/2016
بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں تین روز تک مسلسل قتل وغارتگری ، لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ
کی تحقیقات کرائی جائے،کنوینر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ ، ندیم نصرت
سانحہ27 دسمبر کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی، ندیم نصرت
بے نظیر بھٹو کی شہادت کو جواز بناکر مسلح دہشت گردوں نے سندھ بھرمیں تین روز تک آگ اور خون کی ہولی کھیلی ، ندیم نصرت
درجنوں بے گناہ افراد کو قتل کردیا، مہاجروں کی اربوں روپے کی املاک نذرآتش کردی ، متعددفیکٹریوں کو لوٹ کر آگ لگادی اور
فیکٹریوں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو اغواء کیاگیا، ندیم نصرت
کبھی مظلوم مہاجروں کے جسمانی ومعاشی قتل عام کو ٹاک شوز کا موضوع نہیں بنایاگیا، ندیم نصرت
میڈیا میں تین روز تک سندھ بھر میں بپاکی جانے والی قیامت صغریٰ کا تذکرہ تک نہیں کیاجاتا، ندیم نصرت
اتنے بڑے سانحہ کے ذمہ دار آج بھی قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں، ندیم نصرت
عوام اپنے اپنے گھروں میں سانحہ 27 دسمبر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے مطالبہ کیا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں تین روز تک مسلسل قتل وغارتگری ، مہاجروں کی املاک کی لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائے اور ان کے ذمہ داروں کو آئین اورقانون کے مطابق سخت ترین سز ا دی جائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ 27 ، دسمبر2007ء کو راولپنڈی میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو جواز بناکر مسلح دہشت گردوں نے کراچی سمیت سندھ بھرمیں تین روز تک آگ اور خون کی ہولی کھیلی گئی، درجنوں بے گناہ افراد کو قتل کیاگیا، ہزاروں گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیا ، مہاجروں کی متعددفیکٹریوں اوردیگر املاک کو لوٹ کر آگ لگائی گئی اور فیکٹریوں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو اغواء کیاگیالیکن ان المناک واقعات کی آج تحقیقات کرکے ذمہ داروں کیلئے سزا کا تعین نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ دن رات متحدہ قومی موومنٹ کا میڈیاٹرائل کرنے والے سیاسی تجزیہ نگاروں، دانشوروں اور اینکرپرسنز کی جانب سے تین روز تک سندھ بھر میں بپاکی جانے والی قیامت صغریٰ کا تذکرہ تک نہیں کیا گیانہ ہی کبھی مظلوم مہاجروں کے جسمانی ومعاشی قتل عام کو ٹاک شوز کا موضوع بنایاگیا اور اتنے بڑے سانحہ کے ذمہ دار آج بھی قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا اور انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں سانحات بپا کرنے والوں کا حساب ہوگا اورمظلوم مہاجروں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے درندوں کو آئین اور قانون کے تحت سزا ملے گی۔ ندیم نصرت نے 27، 28 اور 29 دسمبر2007 ء کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں مظلوم مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے سندھ بھرکے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں سانحہ 27 دسمبر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں اور حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں۔ ندیم نصرت نے سانحہ 27 دسمبرکے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے بلنددرجات اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعابھی کی ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیا کہ محترمہ بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد سندھ بھر میں تین روز تک مسلسل قتل وغارتگری ، لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائے اور ان کے ذمہ داروں کو آئین اورقانون کے مطابق سخت ترین سز ا دی جائے۔

*****

7/19/2024 12:27:06 AM