Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان اور اوورسیزیونٹوں سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورسینئرکارکنوں کی لندن آمد کا سلسلہ تیز ہوگیا


پاکستان اور اوورسیزیونٹوں سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورسینئرکارکنوں کی لندن آمد کا سلسلہ تیز ہوگیا
 Posted on: 12/26/2016
پاکستان اور اوورسیزیونٹوں سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورسینئرکارکنوں کی لندن آمد کا سلسلہ تیز ہوگیا
ذمہ داران اورسینئرکارکنوں کی ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اوردیگرمرکزی رہنماؤں سے ملاقاتیں ،
آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی مشاورت
ذمہ داروں اورسینئرکارکنوں کاپاکستان میں ایم کیوایم کے حوالے سے پیداہونے والی صورتحال پر شدیدافسوس کااظہار
وہ صورتحال کامداواکرنے کیلئے تحریک سے اپنی وفاداری کایقین دلاتے ہوئے کھل کرتحریکی کام کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں 
قائدتحریک الطاف حسین نے ان ذمہ داروں اورسینئر کارکنوں کی باتوں کوغورسے سناہے اورمستقل سن رہے ہیں
حالات پر نظررکھیں اور فی الحال اسی طرح تحریکی کام کوجاری رکھیں، آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں جلدہی پرنٹ اور
الیکٹرانک میڈیاکے ذریعے آگاہ کردیاجائے گا۔قائدتحریک کی ہدایت
ان مشکل حالات میں تحریکی کام کوجاری رکھنے اوراسے منظم کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبحسن وخوبی استعمال کرتے رہیں۔قائدتحریک
ذمہ داروں اورسینئرکارکنوں نے جس عزم وحوصلے کااظہارکیا ہے اس سے دوسر وں میں بھی حوصلے بڑھے گا۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ

پاکستان اور اوورسیزیونٹوں سے گزشتہ 15دن سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورسینئرکارکنوں کی انفرادی اورگروپ کی شکل میں لندن آمد کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جو لندن میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اوردیگرمرکزی رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اورآئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی مشاورت کررہے ہیں۔ لندن آنے والے ذمہ داروں اورسینئرکارکنوں کی جانب سے ان ملاقاتوں اورتفصیلی گفتگومیں پاکستان میں ایم کیوایم کے حوالے سے پیداہونے والی صورتحال پر شدیدافسوس کااظہار کیاگیااوراس کامداواکرنے کیلئے وہ تحریک سے اپنی وفاداری کایقین دلاتے ہوئے ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ کھل کرتحریکی کام کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں خواہ اس کے نتائج کچھ بھی ہوں۔ قائدتحریک الطاف حسین نے ان ذمہ داروں اور سینئر کارکنوں کی باتوں کوغورسے سناہے اورمستقل سن رہے ہیں۔قائدتحریک نے آزمائش کے اس وقت میں عزم وحوصلے کااظہارکرنے پر ان تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیااورانہیں ہدایت کی ہے کہ وہ حالات پر نظررکھیں اور فی الحال اسی طرح تحریکی کام کوجاری رکھیں، آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں انہیں جلدہی پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکے ذریعے آگاہ کردیاجائے گا۔اس وقت تک وہ پرانی ہدایت کے مطابق تحریکی کام کرتے رہیں اوران مشکل حالات میں تحریکی کام کوجاری رکھنے اوراسے منظم کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبحسن وخوبی استعمال کرتے رہیں۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک کے ذمہ داروں اورسینئرکارکنوں کی جانب سے ان مشکل حالات میں جس عزم وحوصلے کااظہارکیا گیا ہے اس سے دوسرے لوگوں میں بھی حوصلے بڑھے گا۔ ترجمان نے دیگرذمہ داروں اورسینئرکارکنوں سے کہاہے کہ تنظیمی کام کوبڑھانے کیلئے وہ بھی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ذمہ داران سے رابطہ کرسکتے ہیں، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ رابطہ کر نے پرمتعلقہ ذمہ داران موجود نہ ہوں تو وہ رابطے کے لئے اپنا نام اورواٹس اپ نمبر ضروردیں۔ 
*****

7/19/2024 12:20:34 AM