ممتازعالم دین علامہ طالب جوہری کی علالت پرمتحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت کااظہار تشویش
کارکنان و عوام علامہ طالب جوہری کی صحت یابی اوردرازی عمر کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاکریں۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے ممتازعالم دین علامہ طالب جوہری کی علالت پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ علامہ طالب جوہری صاحب کو صحت کاملہ دے اوران کی عمردرازکرے ۔ ندیم نصرت نے کارکنوں اورعوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علامہ طالب جوہری کی صحت یابی اوردرازی عمر کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاکریں۔
*****