Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیل میں اسیررنچھوڑلائن ٹاؤن کے سابق انچارج ارشد قریشی کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت


جیل میں اسیررنچھوڑلائن ٹاؤن کے سابق انچارج ارشد قریشی کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
 Posted on: 12/23/2016
جیل میں اسیررنچھوڑلائن ٹاؤن کے سابق انچارج ارشد قریشی کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
ارشد قریشی کو23، جون 2015ء میں گرفتارکیاگیا تھا اوردوماہ بعد ان کی گرفتاری ظاہرکی گئی تھی
حراست کے دوران ارشدقریشی کو بدترین تشددکا نشانہ بنایاگیا اورجبری طورپر ان کی سیاسی وفاداری تبدیل کرائی گئی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اسیری کے دوران ایم کیوایم رنچھوڑلائن ٹاؤن کے سابق انچارج ارشد قریشی ولد اعظم قریشی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ارشد قریشی کو23، جون 2015ء میں گرفتارکیاگیا تھا اوردوماہ بعد ان کی گرفتاری ظاہرکی گئی تھی۔ حراست کے دوران ارشدقریشی کو بدترین تشددکا نشانہ بنایاگیا اورجبری طورپر ان کی سیاسی وفاداری تبدیل کرائی گئی۔ دوہفتہ قبل فالج کے حملہ کے باعث ارشد قریشی کو مقامی اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے ۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ارشد قریشی مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)

*****

7/19/2024 12:28:19 AM