Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
میرپورخاص شہر کل بھی الطاف حسین کا خاص شہرتھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، الطاف حسین
Posted on: 12/20/2016
میرپورخاص شہر کل بھی الطاف حسین کا خاص شہرتھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، الطاف حسین
حق پرستی کی اس جدوجہد میں ہزاروں شہیدوں کا لہو شامل ہے، الطاف حسین
موجودہ صورتحال تحریکی کارکنان کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے ،الطاف حسین
میرپورخاص کے عوام کو ڈرایا گیا، دھمکایا گیا اور بہکانے کی کوشش بھی کی گئی، الطاف حسین
جس تحریک میں قربانیاں دینے والے شامل ہوں اس تحریک کو طاقت کے ذریعہ ختم نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین
ایک مرتبہ پھر پوری دنیا دیکھ لے گی کہ عوام وکارکنان دل سے الطاف حسین کے ساتھ ہیں، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ نے ماضی میں بھی ہرآزمائش میں سرخروئی عطا کی اورآئندہ بھی فتح صرف حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی ،الطاف حسین
کارکنان اورمیرپورخاص کے حق پرست عوام کو میں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
میرپورخاص میں شعبہ خواتین ، اے پی ایم ایس او ، لیبرڈویژن اور مختلف سیکٹرز اوریونٹوں کے ذمہ داران کے اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ آزمائش کے مرحلہ میں بھی بہادر اور وفادار ساتھیوں نے ہمت وجرات کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ میرپورخاص شہر کل بھی الطاف حسین کا خاص شہرتھا، آج بھی خاص شہر ہے اور آئندہ بھی الطاف حسین کا خاص شہررہے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میرپورخاص میں شعبہ خواتین ، اے پی ایم ایس او ، لیبرڈویژن اور مختلف سیکٹرز اوریونٹوں کے ذمہ داران کے اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم متعدد آگ اورخون کے دریاعبورکرکے اس مقام تک پہنچی ہے اور حق پرستی کی اس جدوجہد میں ہزاروں شہیدوں کا لہو شامل ہے اور جس تحریک میں قربانیاں دینے والے عوام وکارکنان شامل ہوں اس تحریک کو جبروتشدد اور طاقت کے ذریعہ ختم نہیں کیاجاسکتا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ موجودہ صورتحال تحریکی کارکنان کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے ، تحریک کے وفادار اورثابت قدم ساتھی اس قسم کی صورتحال 1992ء میں بھی دیکھ چکے ہیں، حاجی کیمپ میں بھی عوام وکارکنان کو الطاف حسین سے دورکرنے کی کوشش کی گئی، 2013ء میں بھی یہی سازش کی گئی اوراب پھر وہی تاریخ دہرا ئی جارہی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں ماضی میں بھی ہرآزمائش میں سرخروئی عطا کی اورآئندہ بھی فتح صرف حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ بے شک حق آنے اورباطل مٹنے کیلئے ہے ، انشاء اللہ وہ دن بھی بہت جلد آئے گا جب ایک مرتبہ پھر پوری دنیا دیکھ لے گی کہ عوام وکارکنان دل سے الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مفاد پرست عناصر کی جانب سے میرپورخاص کے عوام کو ڈرایا گیا، دھمکایا گیا اور بہکانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن میرپورخاص کی ماؤں ، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں اوربچوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ میرپورخاص آج بھی الطاف حسین کا شہرخاص ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اس شہر کے عوام کواپنے الطاف بھائی سے دورنہیں کرسکتی۔ جناب الطاف حسین نے میرپورخاص میں سخت آزمائش کے مراحل میں ہمت وجرات کے مظاہرے اورثابت قدمی پراے پی ایم ایس اور، شعبہ خواتین ، سیکٹرز اوریونٹوں کے کارکنان اورحق پرست عوام کو میں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
*****
11/9/2025 4:19:37 PM
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us