لیگل ایڈکمیٹی حیدرآبادکے رکن منصوراحمد قریشی کی والدہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت
دکھ کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن منصوراحمد قریشی کی والدہ محترمہ رقیہ بیگم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کی مغفرت کرے، ان کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔(آمین)
*****
Back to Conversion Tool