Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کارروائی ہے ۔ الطاف حسین
Posted on: 12/15/2016
ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کارروائی ہے ۔ الطاف حسین
پیپلزپارٹی کی حکومت ایم کیوایم سے وابستہ لوگوں کوسیاسی انتقام کانشانہ بنا رہی ہے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، تنظیمی ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکرکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہاہے
کراچی اورحیدرآبادکی جیلوں میں ایم کیوایم کے ڈیڑھ ہزارسے زائدذمہ داران وکارکنان جھوٹے مقدمات میں قیدہیں
محمد کامران فاروق، کنورنوید، قمرمنصور، شاہدپاشا،پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، امجداللہ خان، مومن خان مومن اوردیگرکارکنوں کو
فی الفوررہاکیاجائے ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے سیاسی انتقام کی کارروائی قراردیاہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی دعویدار ہے لیکن اس کی صوبائی حکومت نے صوبہ سندھ خصوصاً کراچی اورحیدرآبادمیں آمریت قائم کررکھی ہے اور وہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کرکے اسے کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے، ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، تنظیمی ذمہ داروں اورکارکنوں کو گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہاہے اور ان کی کردارکشی کی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت کراچی اورحیدرآبادکی جیلوں میں ایم کیوایم کے ڈیڑھ ہزارسے زائدذمہ داران وکارکنان جھوٹے مقدمات میں قیدوبندکی اذیتیں جھیل رہے ہیں ، ان میں رکن قومی اسمبلی کنورنوید، رابطہ کمیٹی کے سابق ار کان قمرمنصور، شاہدپاشا،عارضی رابطہ کمیٹی کے ارکان 70سالہ سینئر پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف،ممتازدانشوراورترقی پسندرہنما مومن خان مومن، امجداللہ خان اور تنظیمی ذمہ داران وکارکنان شامل ہیں اورآج رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں کی ان گرفتاریاں اس بات کاثبوت ہیں کہ آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے اور اس سے وابستہ لوگوں کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے۔جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمدکامران فاروق، رکن قومی اسمبلی کنورنوید، رابطہ کمیٹی کے سابق ار کان قمرمنصور، شاہدپاشا ، پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف، امجداللہ خان، مومن خان مومن اور دیگر گرفتار شدگان کوفی الفوررہاکیاجائے، ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے اور بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق اور ایم کیو ایم کے دیگرکارکنوں کی گرفتاریوں کانوٹس لیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں۔
*****
6/15/2026 3:34:25 PM
ایم کیو ایم آسٹریلیا، میلبرن یونٹ میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ
...
13 Jun 2026
کشمیرمیں فوج کشی فی الفوربند کی جائے، یہ کشمیر کے لئے بہترہے اور پاکس
...
13 Jun 2026
ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے زیرِ اہتمام اے پی ایم ایس او کا 48واں یوم
...
12 Jun 2026
سینئر صحافی،یوٹیوبراوروی لاگرصابر علی کو ایم کیوایم کے بانی وقائدالطا
...
12 Jun 2026
ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئررکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، سلمان ایڈو
...
12 Jun 2026
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب سے الطاف حسین کا مطالبہ
...
11 Jun 2026
پاکستان ٹائمزنیوز کے دفترکوایم کیوایم کادفتر قراردینا قطعی غلط اورحقا
...
11 Jun 2026
ہزاروں نوجوانوں اور طلبہ و طالبات نے اے پی ایم ایس اوکی رکنیت حاصل ک
...
11 Jun 2026
اے پی ایم ایس او ……کیا ہے!
...
11 Jun 2026
میں پاکستان کے تمام سیکٹروں، زونوں، اوورسیزیونٹوں میں موجود تحریکی سات
...
11 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us