Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ندیم نصرت، کنوینرایم کیوایم
Posted on: 12/15/2016
ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ندیم نصرت، کنوینرایم کیوایم
ایم کیوایم سے وابستہ لوگوں کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے۔ندیم نصرت
ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، تنظیمی ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکرکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہاہے
میڈیاٹرائل کے ذریعے گرفتارشدگان کی کردارکشی کی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت
کراچی اورحیدرآبادکی جیلوں میں ایم کیوایم کے ڈیڑھ ہزارسے زائدذمہ داران وکارکنان جھوٹے مقدمات میں قیدہیں
جمہوریت کی دعویدار پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی اورحیدرآبادمیں آمریت قائم کررکھی ہے۔ندیم نصرت
پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کرکے اسے کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ندیم نصرت
محمد کامران فاروق، کنورنوید، قمرمنصور، شاہدپاشا،پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، امجداللہ خان، مومن خان مومن اوردیگرکارکنوں کو
فی الفوررہاکیاجائے۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، تنظیمی ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہاہے اور ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہاہے اور ان کی کردارکشی کی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اس وقت کراچی اورحیدرآبادکی جیلوں میں ایم کیوایم کے ڈیڑھ ہزارسے زائدذمہ داران وکارکنان جھوٹے مقدمات میں قیدوبندکی اذیتیں جھیل رہے ہیں ، ان میں رکن قومی اسمبلی کنورنوید، رابطہ کمیٹی کے سابق ار کان قمرمنصور، شاہدپاشا،عارضی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، امجداللہ خان، مومن خان مومن اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران وکارکنان شامل ہیں اورآج رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے جن کے بارے میں کچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ انہیں کہاں رکھاگیاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں کی ان گرفتاریاں اس بات کاثبوت ہیں کہ آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے اور اس سے وابستہ لوگوں کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی دعویدار ہے لیکن اس کی صوبائی حکومت نے صوبہ سندھ خصوصاًکراچی اورحیدرآبادمیں آمریت قائم کررکھی ہے اور وہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کرکے اسے کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمدکامران فاروق، رکن قومی اسمبلی کنورنوید، رابطہ کمیٹی کے سابق ار کان قمرمنصور، شاہدپاشا ، پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف، امجداللہ خان، مومن خان مومن اوردیگرگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے، ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے اور بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق اور ایم کیو ایم کے دیگرکارکنوں کی گرفتاریوں کانوٹس لیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں۔
11/9/2025 4:05:23 PM
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us