Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی سلامتی کے حوالہ سے وفاقی وزارت داخلہ کے غیرذمہ دارانہ طرزعمل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، ندیم نصرت


قومی سلامتی کے حوالہ سے وفاقی وزارت داخلہ کے غیرذمہ دارانہ طرزعمل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، ندیم نصرت
 Posted on: 12/16/2016
قومی سلامتی کے حوالہ سے وفاقی وزارت داخلہ کے غیرذمہ دارانہ طرزعمل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، ندیم نصرت
وفاقی وزارت داخلہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت کا مرتکب ہورہا ہے، ندیم نصرت
وفاقی وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں ، ندیم نصرت
چوہدری نثارکے عمل سے عالمی سطح پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی منتخب حکومت کا امیج خراب ہوا ہے ، ندیم نصرت
چوہدری نثار ، وفاقی وزیرداخلہ کے عہدے کیلئے قطعی موزوں نہیں ہیں، ندیم نصرت
ذمہ دار اوراہل رکن پارلیمنٹ کو اس اہم اورحساس عہدے کی ذمہ داری تفویض کی جائے، ندیم نصرت
سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات پرکنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت کااظہار تشویش

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے سانحہ کوئٹہ کے حوالہ سے کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کے حوالہ سے وفاقی وزارت داخلہ کے غیرذمہ دارانہ طرزعمل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ۔ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ وفاقی وزارت داخلہ ایک انتہائی اہم محکمہ ہے اور عوام کی جان ومال کاتحفظ کرنا اس ادارے کا بنیادی فرض ہے لیکن زمینی حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ادارہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت کا مرتکب ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کی رپورٹ میں واضح الفاظ میں کہاگیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کالعدم تنظیم کے سربراہ سے ملاقات کی جس کی تصاویر جاری کی گئیں لیکن چوہدری نثاراس ملاقات سے انکار کرتے رہے ۔ اس ملاقات میں چوہدری نثارعلی نے شناختی کارڈکی منسوخی کے حوالہ سے کالعدم تنظیم کے مطالبات تسلیم کیے اور کسی ایک بھی دہشت گرد تنظیم کو کالعدم قرارنہیں دیا اور کالعدم تنظیم کو آپبارہ اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مغربی سرحدوں پرنقل وحرکت کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جارہا اور ملک میں ہونے والے کسی بھی المناک واقعہ کی ذمہ داری غیرملکی ہاتھ پر عائد کردی جاتی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ماضی میں بھی چوہدری نثار علی کی جانب سے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی سے انکار کرتے ہوئے کہاگیا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں لیکن جب پارلیمنٹ میں ثبوت پیش کیے گئے تو ان کی جانب سے کہاگیا کہ مولاناعبدالعزیز کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں پھر کہاگیا کہ اگر مولاناعبدالعزیز کے قانونی کارروائی کی گئی تو امن وامان خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جو جہادی تنظیمیں خود کش حملوں، بم دھماکوں اور شہریوں کو خاک وخون میں نہلانے میں ملوث ہوں اورجنہیں بین الاقوامی سطح پر بلیک لسٹ کیاگیا ہو ان تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات کرنا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز کرنا وفاقی وزارت داخلہ کی مجرمانہ غفلت کامظہرہے ۔وفاقی وزارت داخلہ کے اس عمل سے نہ صرف عالمی سطح پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی منتخب حکومت کا امیج خراب کیاگیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ چوہدری نثار بحیثیت وفاقی وزیرداخلہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں اور وہ وفاقی وزیرداخلہ کے عہدے کیلئے قطعی موزوں نہیں ہیں ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف سے مطالبہ کیاکہ سانحہ کوئٹہ کے کمیشن کی رپورٹ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، ملک وقوم کی سلامتی وبقاء کیلئے مجرمانہ غفلت برتنے والے عناصر سے سختی سے باز پرس کی جائے اورچوہدری نثارعلی سے وفاقی وزیرداخلہ کا قلم دان واپس لیکر کسی ذمہ دار اوراہل رکن پارلیمنٹ کو اس اہم اورحساس عہدے کی ذمہ داری تفویض کی جائے ۔

*****

7/19/2024 12:19:09 AM