Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا


لندن میں یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا
 Posted on: 12/10/2016
لندن میں یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا
حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی،ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ،شعبہ خواتین کی اراکین کے علاوہ ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران ، 
کارکنان ، ہمدردوں اوران کے عزیزواقارب کی بڑی تعداد میں شرکت 

متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے تحت یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے سلسلے میں لندن کے علاقے ایجوئیر میں واقع ہال میں اجتماع منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ،شعبہ خواتین کی اراکین کے علاوہ ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اوران کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں اجتماعی دعا کی گئی جس میں حق پرست شہداء کے بلند درجات، شہداء کے لواحقین کیلئے صبرجمیل ، لاپتہ کارکنان کی باحفاظت واپسی، اسیرکارکنان کی رہائی، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمہ اورحق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اورصحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

*****

7/19/2024 12:31:09 AM