طیارے کے حادثے میں ممتازمبلغ جنیدجمشید،ان کی اہلیہ اورتمام مسافروں کی شہادت
ملک وقوم کابہت بڑانقصان ہے ۔ندیم نصرت
پی آئی اے کے طیارے کاالمناک حادثہ ایک قومی سانحہ ہے۔ندیم نصرت
طیارے کے حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراس سے عوام کوآگاہ کیاجائے۔ندیم نصرت
پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثہ پرایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کادلی صدمہ کااظہار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثہ اوراس میں سوار ملک کے ممتازنعت خواں اورمبلغ جنید جمشید سمیت تمام مسافروں کی شہادت پردلی صدمہ کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پی آئی اے کے طیارے کا یہ المناک حادثہ ایک قومی سانحہ ہے اوراس حادثے میں ممتازمبلغ جنیدجمشید،ان کی اہلیہ اورتمام مسافروں کی شہادت ملک وقوم کابہت بڑانقصان ہے جس پر جتنابھی افسوس کیا جائے کم ہے ۔ندیم نصرت نے جنیدجمشیداورتمام شہیدمسافروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہیدوں کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ طیارے کے حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراس سے عوام کوآگاہ کیاجائے۔
*****