ایم کیوایم کے سینئرکارکن، سابق حق پرست کونسلر اورمحبان پاکستان سعودی عرب کی سینٹرل
آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن مختاراحمدکراچی میں انتقال کرگئے
مختاراحمدکافی عرصہ سے علیل تھے ،مختاراحمد مرحوم کو نارتھ کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
مختاراحمدمرحوم نے تحریک کے لئے جوخدمات انجام دی ہیں وہ یادرکھی جائیں گی۔قائدتحریک جناب الطا ف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کامختاراحمدمرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت کا بھی سابق حق پرست کونسلر اورسینئرکارکن مختاراحمدکے انتقال پر اہل خانہ سے اظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئرکارکن، سابق حق پرست کونسلر اورمحبان پاکستان سعودی عرب کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن مختاراحمدکے انتقال پر دلی افسوس اورتعزیت کااظہارکیاہے ۔واضح رہے کہ مختاراحمدکئی برسوں سے سعودی عرب میں مقیم تھے اور وہاں رہتے ہوئے تحریک کے لئے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے ۔مختاراحمدکاانتقال اتوارکوکراچی میں ہوگیا۔مختاراحمد مرحوم کو نارتھ کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
دریں اثناء قائدتحریک جناب الطاف حسین نے تحریک کے سینئرکارکن اور سابق حق پرست کونسلرمختاراحمدکے انتقال پران کے تمام سوگواراہل خانہ سے گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مختاراحمدمرحوم نے تحریک کے لئے جوخدمات انجام دی ہیں وہ یادرکھی جائیں گی۔ جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مختاراحمدمرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے تمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔
مزیدبرآں متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے بھی سابق حق پرست کونسلر اورسینئرکارکن مختاراحمدکے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مختاراحمدمرحوم کی مغفرت فرمائے اورپسماندگان کوصبرجمیل عطاکرے۔
*****