پی آئی بی ٹولہ کی کوئی آئینی،قانونی اوراخلاقی حیثیت نہیں ہے، متحدہ قومی موومنٹ
حق پرست عوام وکارکنان کی نظر میں ضمیرفروش عناصر کسی فیصلہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، رابطہ کمیٹی
رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے اخراج کی اطلاعات پر تبصرہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے اخراج کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پی آئی بی ٹولہ کی کوئی آئینی ،قانونی اوراخلاقی حیثیت نہیں ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نہ تو خودساختہ پی آئی بی ٹولہ کی کوئی آئینی، قانونی اور اخلاقی حیثیت ہے اور نہ ہی حق پرست عوام وکارکنان کی نظر میں ان ضمیرفروش عناصرکے کسی فیصلہ کی کوئی اہمیت ہے ۔
*****