جوپارٹی کے قائدسے لاتعلقی اختیار کرلیں انہیں اخلاقی طورپر پارلیمانی رکنیت سے مستعفی ہو کرقائدکو
امانت واپس لوٹادیناچاہیے ۔ڈاکٹرندیم احسان
ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ اپنی ذاتی حیثیت میں منتخب نہیں ہوئے بلکہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر ہی منتخب ہوئے
ٍمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ پارلیمانی رکنیت پارٹی کی امانت ہوتی ہے لہٰذ ا جوپارٹی کے قائدسے ہی لاتعلقی اختیار کرلیں انہیں اخلاقی طورپر پارلیمانی رکنیت سے مستعفی ہوکرتحریک کی امانت قائد کوواپس لوٹادیناچاہیے ۔ اپنے بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ اپنی ذاتی حیثیت میں منتخب نہیں ہوئے بلکہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر ہی منتخب ہوئے اورعوام نے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر ہی ایم کیوایم کے امیدواروں کوووٹ دے کرمنتخب کیالہٰذا ظرف وضمیراوراخلاقی تقاضہ یہ ہے کہ جن سینیٹرزاورارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرلی ہے انہیں چاہیے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پرملنے والی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیں اورقائد کی امانت قائد کولوٹادیں اورپھرجوراستہ اختیارکرناچاہیں اختیارکریں۔
*****