جن پولیس حکام نے عزیزآباد سے اسلحہ کی برآمدگی کاالزام ایم کیوایم کے سرتھوپاانہیں معافی مانگنی چاہیے۔ ندیم نصرت
جب پولیس کے پاس اس بارے میں کوئی شہادت یاسراغ نہیں تھاتوکس بنیادپر ایم کیوایم پراس کاالزام عائد کیاگیا؟ ندیم نصرت
کیوں ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کرکے اسے بدنام کیاگیا؟ ندیم نصرت
آخرکب تک خودساختہ الزامات لگاکر بے گناہوں کوقصوروارقراردیاجاتارہے گا؟ آخرقانون کے ساتھ یہ مذاق کب تک کھیلاجاتارہے گا؟ ندیم نصرت
ٍمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے عزیزآباد سے ملنے والے اسلحہ کے بارے میں عدالت میں پولیس کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اسلحہ کی برآمدگی کوبنیادبناکر ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاگیااوراس پربے سروپاالزامات لگائے گئے اورآج عدالت میں پولیس کی جانب سے یہ رپورٹ جمع کرائی گئی ہے کہ اس کیس میں ان کے پاس نہ کوئی سراغ ہے ، نہ مدعی ہے اورنہ ہی شہادت ہے لہٰذا اس کیس کو ’’ اے کلاس ‘‘ کردیا جائے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جب پولیس کے پاس اس بارے میں کوئی شہادت یاسراغ نہیں تھاتوکس بنیادپر پولیس کی جانب سے ایم کیوایم پراس کاالزام عائد کیاگیا؟ کیوں ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کرکے اسے بدنام کیاگیا؟ ندیم نصرت نے کہاکہ آخرکب تک خودساختہ الزامات لگاکر بے گناہوں کوقصوروارقراردیاجاتارہے گا؟ آخرقانون کے ساتھ یہ مذاق کب تک کھیلاجاتارہے گا؟ ندیم نصرت نے کہاکہ جن پولیس حکام نے اس اسلحہ کاالزام ایم کیوایم کے سرتھوپاانہیں اس بہتان تراشی پر معافی مانگنی چاہیے۔
*****