Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والے ارکان اسمبلی کاظرف وضمیربیدارہے تووہ ایوانوں کی رکنیت واپس کریں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والے ارکان اسمبلی کاظرف وضمیربیدارہے تووہ ایوانوں کی رکنیت واپس کریں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 11/28/2016
قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والے ارکان اسمبلی کاظرف وضمیربیدارہے تووہ ایوانوں کی رکنیت واپس کریں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
ایوانوں کی رکنیت قائدتحریک الطاف حسین کی امانت ہے ،اسے واپس کردیں اور امانت میں خیانت نہ کریں
لاتعلقی اختیارکر نے والوں کاحق ہے وہ جدھرجاناچاہیں چلے جائیں ، کسی پرکوئی زورزبردستی نہیں ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
ایم کیوایم کے سینیٹرز،ایم این ایز، ایم پی ایز کولاکھوں ووٹ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر ملے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والے شوق سے کوئی بھی جماعت بنائیں لیکن پہلے اسمبلیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیں 
کمالو گروپ ایجنسیوں کی پیداوارہے جس کامہاجروں کے حقوق اوران کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی 

لندن ۔۔۔ 28 نومبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ جن ارکان اسمبلی نے قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرلی ہے ان میں اگرظرف وضمیربیدارہے توانہیں چاہیے کہ وہ ایوانوں کی رکنیت جوان کے پاس قائدتحریک الطاف حسین کی امانت ہے ،اسے واپس کردیں اور امانت میں خیانت نہ کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جو نمائندے اپنے ظرف کے مطابق قائدتحریک سے لاتعلقی اختیارکرگئے ،یہ ان کاعمل ہے جوکارکنان وعوام کے سامنے ہے ، یہ ان کاحق ہے وہ جدھرجاناچاہیں چلے جائیں اسلئے کہ تحریک میں کسی پرکوئی زورزبردستی نہیں ہے لیکن ظرف وضمیر،تہذیب وشرافت اور اخلاقیات کابھی کوئی تقاضہ ہوتاہے کہ اگرکوئی آپ پراحسان کرے تواس کے ساتھ احسان فراموشی نہ کی جائے اورکسی کی امانت ہوتواس میں خیانت نہ کی جائے ۔مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایم کیوایم کے جوبھی ایم این ایز، ایم پی ایز اورسینیٹر منتخب ہوئے انہیں اپنی ذات کی بنیادپر پورے حلقے توکجا اپنی گلی کے لوگوں کے ووٹ تک نہیں مل سکتے تھے ، ان سب کوجولاکھوں ووٹ ملے وہ عوام نے قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر دیے لہٰذا منتخب نمائندوں کی ایوانوں کی رکنیت ان کے پاس قائدتحریک الطاف حسین کی امانت ہے ، لہٰذا جن کاضمیرزندہ ہو، ان کے ظرف وضمیر، شرافت اورایمان کاتقاضہ ہے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کی امانت واپس لوٹادیں اورامانت میں خیانت نہ کریں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والے شوق سے کوئی بھی جماعت بنائیں یا کسی بھی جماعت میں جاناچاہیں جائیں لیکن پہلے اپنی اسمبلیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں پھر جس طرح کی چاہیں سیاست کریں، الیکشن لڑیں ۔ انہوں نے کہاکہ دیگرجولوگ بھی قائدتحریک سے لاتعلقی اختیارکرکے ایم کیوایم کے نام پر سیاست کررہے ہیں وہ بھی قائدتحریک کی امانت میں خیانت کررہے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ جہاں تک کمالوگروپ کاتعلق ہے توبچہ بچہ یہ بات خوب جانتاہے کہ یہ گروپ ایجنسیوں کی پیداوارہے جس کامہاجروں کے حقوق اوران کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ 

10/2/2024 11:21:39 PM