Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیلوں میں سیاسی قیدیوں سے جبری مشقت اوران کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی قابل مذمت ہیں، متحدہ قومی موومنٹ


جیلوں میں سیاسی قیدیوں سے جبری مشقت اوران کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی قابل مذمت ہیں، متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 11/21/2016
جیلوں میں سیاسی قیدیوں سے جبری مشقت اوران کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی قابل مذمت ہیں، متحدہ قومی موومنٹ
سینٹرل جیل حیدرآبادکی انتظامیہ کی جانب سے جیل مینوئل کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے سیاسی اسیروں سے ریتی بجری اٹھانے اوردیگر جبری مشقت کرائی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
سینٹرل جیل کراچی میں ایم کیوایم کے سیاسی اسیروں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات سے محروم کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
ارباب اقتدار، سینٹرل جیل کراچی اورحیدرآبادمیں جیل مینوئل کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں ،سیاسی اسیروں کے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کریں، رابطہ کمیٹی


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدرآباد کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں سے جبری مشقت کرانے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو قائد تحریک الطاف حسین سے وابستگی کی بنیاد پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیلوں میں ٹھونساجارہاہے اور ان کے ساتھ سیاسی قیدیوں کے بجائے عادی مجرموں جیسا برتاؤ کرکے مہاجروں کے آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سینٹرل جیل حیدرآبادکی انتظامیہ کی جانب سے جیل مینوئل کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سیاسی اسیروں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ان سے ریتی بجری اٹھانے اوردیگر جبری مشقت کرائی جارہی ہے ۔ اسی طرح سینٹرل جیل کراچی میں ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کو طبی امداد سے محروم کرکے ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے سیاسی اسیروں کو غیرصحت مند ماحول میں قیدکرکے علیل بنایاجارہا ہے اور دوسری جانب انہیں علاج ومعالجہ کی سہولیات سے بھی محروم کیاجارہا ہے جس کے نتیجے میں جیل میں اسیرکارکنان کی صحت وزندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سینٹرل جیل کراچی اورحیدرآبادمیں جیل مینوئل کی خلاف ورزی کا نوٹس لیاجائے ، سیاسی قیدیوں سے جبری مشقت کرانے اور انہیں علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی جائے اورسیاسی اسیروں کے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بندکرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ جیلوں میں ایم کیوایم کے سیاسی اسیرو ں کے ساتھ عادی مجرموں جیسے برتاؤ اورجبری مشقت کرانے کے واقعات کا نوٹس لیں اورسیاسی اسیروں کے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کریں ۔ 

*****

7/19/2024 12:39:34 AM