Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گجرنالے میں معصوم بچے کے گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے ، متحدہ قومی موومنٹ


گجرنالے میں معصوم بچے کے گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے ، متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 11/19/2016
گجرنالے میں معصوم بچے کے گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے ، متحدہ قومی موومنٹ
گجرنالے میں معصوم بچوں کے گرنے کے واقعات کارونماہونا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے، رابطہ کمیٹی
گجرنالے کے اطراف حفاظتی دیوارقائم کرکے معصوم شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے، رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گجرنالے میں معصوم بچے کے گرنے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ گجرنالے کے اطراف حفاظتی دیوار تعمیرکی جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت وانتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث گجرنالے میں معصوم بچوں کے گرنے اور قیمتی جانوں کے زیاں کے واقعات کارونماہونا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے ۔ گزشتہ روز بھی گجرنالے میں سات سالہ بچے کے گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے اور تاحال بچے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے اور اس المناک واقعہ سے نہ صرف بچے کے اہل خانہ بلکہ علاقے کے عوام میں بھی گہری تشویش پائی جاتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات سے محروم کرنے کے باعث نہ تو کراچی میں ترقیاتی منصوبے بنائے جارہے ہیں اور نہ ہی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیکرشہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور گجرنالے کے اطراف حفاظتی دیوارقائم کرکے معصوم شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔

*****

7/19/2024 12:16:32 AM