Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوہدری نثار کوبرطانیہ کوانصاف وقانون سکھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


چوہدری نثار کوبرطانیہ کوانصاف وقانون سکھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 11/17/2016
چوہدری نثار کوبرطانیہ کوانصاف وقانون سکھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
1992ء میں چوہدری نثارنے قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو میں کہاتھاکہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ان کاایجنڈانہیں تھا
1992میں چوہدری نثارنے کہاتھاکہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ایک سازش کے تحت کیاگیا ہے ۔رابطہ کمیٹی
سرکاری ایجنسیوں نے چوہدری نثارکودھمکیاں دیں تو ان کارویہ مکمل طورپرتبدیل ہوگیااوروہ اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولنے لگے ۔رابطہ کمیٹی
1999ء میں جنرل پرویزمشرف نے نوازشریف حکومت کاخاتمہ کیاتو اس وقت چوہدری نثار کہاں چھپے بیٹھے تھے ؟رابطہ کمیٹی
اگرچوہدری نثار کی اصل داستان عوام کے سامنے لاکررکھ دی جائے تووہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرندیم احسان، واسع جلیل اورمصطفےٰ عزیزآبادی کا چوہدری نثارکے بیان پرتبصرہ 

لندن ۔۔۔ 17 نومبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرندیم احسان، واسع جلیل اورمصطفےٰ عزیزآبادی نے قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جس شخص کی گردن پر ہزاروں مظلوموں کاخون ناحق ہواسے برطانیہ کوانصاف وقانون سکھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے اوراپنے گناہوں پر شرمسارہوکرخداسے معافی مانگنا چاہیے۔اپنے مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ 1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن شروع ہواتو چوہدری نثارنے قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے برملاکہاتھاکہ یہ آپریشن ایم کیوایم کے خلاف ہرگزشروع نہیں ہوناچاہیے تھااورنہ ہی ان کاایجنڈاتھا بلکہ ایک سازش کے تحت یہ آپریشن ایم کیوایم کے خلاف کیاگیاہے۔ چوہدری نثار کی یہ گفتگوایم کیوایم کے پاس محفوظ ہے۔1992ء میں اس گفتگوکے بعد جب سرکاری ایجنسیوں نے چوہدری نثارکودھمکیاں دیں اوران کاپیچھاکیا اس کے بعد سے ان کارویہ مکمل طورپرتبدیل ہوگیااوروہ اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولنے لگے اورآج بھی اسی کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ چوہدری نثارقوم کوصرف اس بات کاجواب دیدیں کہ جب 1999ء میں جنرل پرویزمشرف نے نوازشریف حکومت کاخاتمہ کیاتو اس وقت چوہدری نثار کہاں چھپے بیٹھے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اگرچوہدری نثار کی اصل داستان عوام کے سامنے لاکررکھ دی جائے تووہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ چوہدری نثار اپنی زبان کولگام دیں ورنہ قدرت کامکافات عمل کانظام آپ کی زبان کولگام دے ڈالے گا۔ 

7/19/2024 2:37:06 AM