Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہ نورانی کے مزار پر پر بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے ، الطاف حسین


شاہ نورانی کے مزار پر پر بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 11/12/2016
شاہ نورانی کے مزار پر پر بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے ، الطاف حسین
انتہا پسند دہشت گردوں نے خواتین اوربچوں سمیت درجنوں بے گناہ زائرین کو خاک وخون میں نہلادیا، الطاف حسین
بے گناہ زائرین کو شہید وزخمی کرنے والے دہشت گرد مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں، الطاف حسین
وحشیانہ فعل میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، الطاف حسین
وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ شاہ نورانی کے مزار پر دہشت گردی کے واقعہ کافوری نوٹس لیں، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شاہ نورانی کے مزار پر بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں خواتین اوربچوں سمیت درجنوں زائرین کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ شاہ نورانی کے مزارپر دہشت گردی کا واقعہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ کھلی دہشت گردی بھی ہے اور اس قسم کے وحشیانہ فعل میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس سے قبل انتہاء پسند دہشت گردوں کی جانب سے اسکولوں، بازاروں اورقومی تنصیبات کے ساتھ ساتھ بزرگان دین کے متعددمزارات کو بھی نشانہ بنایاگیا لیکن افسوس ان ظالمانہ اور سفاکانہ کارروائیوں کی ذمہ دار کالعدم تنظیموں کے خلاف کسی قسم کی ٹھوس کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی ہے اورآج انتہا پسند دہشت گردوں نے شاہ نورانی کے مزار کودہشت گردی کا نشانہ بناکرخواتین اوربچوں سمیت درجنوں بے گناہ زائرین کو خاک وخون میں نہلادیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کیلئے بزرگان دین کے مزارات کو نشانہ بنانے اور بے گناہ زائرین کو شہید وزخمی کرنے والے دہشت گرد مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیاکہ شاہ نورانی کے مزار پر دہشت گردی کے واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے، اس کے ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ، سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے زائرین کو جلد ومکمل صحت یاب کرے۔ (آمین)

*****

7/19/2024 2:36:23 AM