Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے بارے میں نہال ہاشمی کابیان انتہائی قابل مذمت اورشرمناک ہے ۔ رابطہ کمیٹی


 Posted on: 11/11/2016
قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے بارے میں نہال ہاشمی کابیان انتہائی قابل مذمت اورشرمناک ہے ۔ رابطہ کمیٹی
جب سیاسی حمایت درکار ہوتو نہال ہاشمی جیسے لوگ نائن زیرو کے چکرلگانے اورلندن میں قائدتحریک الطاف حسین
سے رابطے کرنے میں فخرمحسوس کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی 
اگرقائدتحریک الطاف حسین کے نامزد کردہ گورنرمیں اتنی ہی خرابیاں تھیں توانہیں 14سال تک اس منصب پرفائزرکھاگیا؟ تین سال تک مسلم لیگ ن کی حکومت نے گورنرکو کیوں برقراررکھا؟رابطہ کمیٹی
نہال ہاشمی جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کوکسی باہرکے دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی
نہال ہاشمی جیسے شرمناک اورگھناؤنے کردار کے حامل لوگ اپنی حرکتوں سے نوازشریف حکومت کومشکلات میں ڈالنے کیلئے کافی ہیں 
فرعونی دعوے کرنے والے اورخودکوزمین پرخداسمجھنے والے قدرت کے مکافات عمل سے دوچارہوں گے ۔رابطہ کمیٹی

لندن ۔۔۔ 11 نومبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنماسینیٹرنہال ہاشمی کے بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نہال ہاشمی نے آج قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے بارے میں جس قسم کی زبان اورالفاظ استعمال کئے ہیں وہ انتہائی قابل مذمت اورشرمناک ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج نہال ہاشمی کوایم کیوایم دہشت گرد نظرآرہی ہے اورجب سیاسی مفادات کیلئے حمایت درکار ہوتو نہال ہاشمی جیسے لوگ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کے چکرلگانے اورلندن میں قائدتحریک الطاف حسین سے رابطے کرنے میں فخرمحسوس کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرقائدتحریک الطاف حسین کے نامزد کردہ گورنرمیں اتنی ہی خرابیاں تھیں توانہیں 14سال تک اس منصب پرفائزرکھاگیا؟ تین سال تک مسلم لیگ ن کی حکومت نے انہیں کیوں گورنربرقراررکھا؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نہال ہاشمی جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کوکسی باہرکے دشمن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ نہال ہاشمی جیسے شرمناک اورگھناؤنے کرداررکھنے والے لوگ اپنی حرکتوں سے نوازشریف حکومت کومشکلات میں ڈالنے کیلئے کافی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی میں بھی کسی نے اپنی طاقت کے بل پر قائدتحریک الطاف حسین کاچیپٹربندکرنے کے فرعونی دعوے کئے تھے لیکن الحمدللہ قائدتحریک الطاف حسین آج بھی اپنے کارکنان وعوام کے دلوں میں موجودہیں اورآج بھی فرعونی دعوے کرنے والے اورخودکوزمین پرخداسمجھنے والے قدرت کے مکافات عمل سے دوچارہوں گے 
*****

7/19/2024 2:38:32 AM