Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اے پی ایم ایس او کے طلباء کارکنان آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں، ڈاکٹرندیم احسان رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 11/2/2016
اے پی ایم ایس او کے طلباء کارکنان آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں، ڈاکٹرندیم احسان
رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
مہاجرقوم بالخصوص مہاجرطلباء وطالبات ان ضمیرفروشوں کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئیں گے، ڈاکٹرندیم احسان
پوری مہاجرقوم اے پی ایم ایس او کے پرعزم اور وفادار کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ڈاکٹر ندیم احسان
ضمیرفروش عناصر کی جانب سے نوجوان کونسلرز کااجلاس بلاکر اے پی ایم ایس او کی تنظیم نو کا اعلان کرنا مضحکہ خیز ہے ، ڈاکٹرندیم احسان
اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کیلئے دھوکہ دینے والے مہاجرقوم کے کھلے دشمن ہیں، ڈاکٹرندیم احسان
پی آئی بی کالونی ٹولہ کی جانب سے اے پی ایم ایس او کی تنظیم نو کے اعلان پر تبصرہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ندیم احسان نے پی آئی بی کالونی ٹولہ کی جانب سے اے پی ایم ایس او کی تنظیم نو کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اے پی ایم ایس او کے طلباء کارکنان آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اورمہاجرقوم بالخصوص مہاجرطلباء وطالبات ان ضمیرفروشوں کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئیں گے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کے تمام طلباوطالبات کارکنان تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود آج بھی ثابت قدمی کے ساتھ بانی وقائد جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور حالات کا جبر بھی ان کے پایہ استقلال میں لغزش پیدا نہیں کرسکا اورپوری مہاجرقوم اے پی ایم ایس او کے پرعزم اور وفادار کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کے ارکان اور تمام کارکنان کی جانب سے واضح اعلان کیاجاچکا ہے کہ ان کی وفاداری صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وابستہ ہے اور وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بغیرکسی بھی تنظیم کو قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کے کارکنان کی جانب سے ضمیرفروشوں کی قیادت تسلیم نہ کرنے کے اعلان کے بعد گزشتہ روز پی آئی بی کالونی میں ضمیرفروش عناصر کی جانب سے نوجوان کونسلرز کااجلاس بلاکرانہیں طلباء کارکنان ظاہرکرنا اور اے پی ایم ایس او کی تنظیم نو کا اعلان کرنا نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ انتہائی مضحکہ خیز بھی ہے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ جو عناصر اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کیلئے مہاجرقوم کو دھوکہ دے رہے ہیں وہ مہاجرقوم کے کھلے دشمن ہیں اورمہاجرقوم بالخصوص مہاجرطلباء وطالبات ان ضمیرفروشوں کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئیں گے۔
*****
10/12/2026 9:03:50 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us