Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
حکومت سندھ کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی اورکراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے فنڈزمنجمدکرناقابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت
Posted on: 10/26/2016
حکومت سندھ کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی اورکراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے فنڈزمنجمدکرناقابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت
حکومت سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اورتمام بلدیاتی اداروں کوان کے تمام اختیارات سے محروم کررکھاہے
حکومت سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈسٹرکٹ کے رہے سہے فنڈزمنجمدکرکے انہیں عضوئے معطل بنا دیاہے۔ندیم نصرت
سندھ کے حکمران کراچی کے ساتھ کالونی جیساسلوک کررہے ہیں، وہ کراچی کے تمام حقوق غصب کررہے ہیں۔ ندیم نصرت
یہی متعصبانہ طرزعمل سندھ میں علیحدہ صوبہ کے مطالبہ کاجوازپیداکرتاہے ۔ندیم نصرت
کراچی اورشہری سندھ کے عوام میں علیحدہ صوبہ کی سوچ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے ۔ندیم نصرت
بلدیہ عظمیٰ کراچی اورکراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے فنڈزفی الفور جاری کئے جائیں اوربلدیاتی اداروں کوان کے تمام اختیارات دیئے جائیں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے حکومت سندھ کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی اورکراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے فنڈزمنجمدکرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے پہلے ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی اورتمام بلدیاتی اداروں کوان کے تمام اختیارات سے محروم کررکھاہے،حتیٰ کہ پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم،سالڈویسٹ مینجمنٹ،کچرااٹھانے اورصحت وصفائی کے بنیادی اختیارات بھی حکومت سندھ نے اپنے ہاتھوں میں لے رکھے ہیں اوراب بلدیہ عظمیٰ کراچی اورکراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے رہے سہے فنڈزمنجمدکرکے انہیں عضوئے معطل بناکررکھ دیاہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ سندھ کے حکمرانوں کاکراچی سے کوئی تعلق نہیں ہے اوروہ کراچی کے ساتھ ایک کالونی جیساسلوک کررہے ہیں، وہ کراچی کے تمام حقوق غصب کررہے ہیں اور کراچی کے بلدیاتی اداروں کوان کابنیادی حق حتیٰ کہ بلدیاتی اداروں کوان کے ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے تک دینے کے لئے تیارنہیں ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہی متعصبانہ طرزعمل سندھ میں علیحدہ صوبہ کے مطالبہ کاجوازپیداکرتاہے اورکراچی اورشہری سندھ کے عوام میں علیحدہ صوبہ کی سوچ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے ۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اورکراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے فنڈزفی الفور جاری کئے جائیں اوربلدیاتی اداروں کوان کے تمام اختیارات دیئے جائیں۔
*****
8/12/2026 4:37:41 PM
پاکستان میں جھوٹ، مکروفریب، منافقت، چوری چکاری، بے ایمانی،دھوکہ بازی
...
12 Aug 2026
کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالی
...
12 Aug 2026
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی
...
11 Aug 2026
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
اگر سندھ تقسیم ہواتوسندھ میں خون کی ندیاں بہیں گی۔ میں دھمکیاں دینے وا
...
08 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us