یادگارشہداء پر حاظری پر رابطہ کمیٹی، تمام ذمہ داران، شہداء کے لواحقین ، کارکنوں،خواتین،نوجوانوں
اوربزرگوں کو ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کا زبردست خراج تحسین
سچے، باوفااورباضمیر کارکنوں، بزرگوں اورخواتین نے آج دکھادیاہے کہ انہوں نے اپنے شہدا اوران کی
قربانیوں کوفراموش نہیں کیاہے ۔ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین اورپوری قوم کوایسے تمام باوفا، باضمیر اورسچے جانثاروں پر ناز ہے ۔ندیم نصرت
نہ تو ایم کیوایم کوختم کیاجاسکتاہے ،نہ ہی کارکنان وعوام کے دلوں سے قائدتحریک الطاف حسین کی محبت کونکالاجاسکتاہے۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 20 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں قائم ’’ یادگارشہداء ‘‘ پر حاظری پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، تمام ذمہ داران، شہداء کے لواحقین ، ایم کیوایم کے کارکنوں،خواتین،نوجوانوں اوربزرگوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج پولیس اوررینجرزکی جانب سے تمام ترپابندیوں اورخوف و ہراس کی فضا ء پھیلانے کے باوجودقائدتحریک الطاف حسین کے سچے، باوفااورباضمیر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، کارکنوں، بزرگوں اورخواتین نے یادگارشہدا پر حاظری دے کراوراپنے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرکے دکھادیاہے کہ انہوں نے اپنے شہدا اوران کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاہے بلکہ وہ اس مقصدکے حصول کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں، قائدتحریک الطاف حسین اورپوری قوم کوایسے تمام باوفا، باضمیر اورسچے جانثاروں پر ناز ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ چاہے کیسے ہی سازشی ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکرلئے جائیں،انشاء اللہ نہ تو ایم کیوایم کوختم کیاجاسکتاہے اورنہ ہی کارکنان وعوام کے دلوں سے قائدتحریک الطاف حسین کی محبت کونکالاجاسکتاہے۔