ایم کیوایم کی لاپتہ ساتھیوں کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے رکن مرزا غوث اللہ بیگ حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے
غوث اللہ بیگ ان افسران میں شامل تھے جنہیں کے ڈی اے کی انتظامیہ نے واپس کے ایم سی میں جبراًبھیج دیاتھا
گزشتہ تین ماہ سے ان کوتنخواہیں نہیں مل رہی تھی ۔ اس صورتحال کی وجہ سے مرزاغوث اللہ بیگ شدیدذہنی تناؤ کاشکار تھے
آج علی الصبح وہ نمازکیلئے گھر سے نکلے توشدیدذہنی تناؤ کے باعث انکے دماغ کی شریان پھٹ گئی اوروہ جانبرنہ ہوسکے
مرزا غوث اللہ بیگ مرحوم کو عیسیٰ نگری کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ جنازے میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی
کے ارکان ساتھی اسحق ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ، اسماعیل قریشی اوردیگرذمہ داروں کی شرکت
کراچی ۔۔۔ 18 اکتوبر2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی لاپتہ ساتھیوں کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے رکن مرزا غوث اللہ بیگ حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے ۔غوث اللہ بیگ کے ڈی اے کے ان افسران میں شامل تھے جنہیں کے ڈی اے کی انتظامیہ نے واپس کے ایم سی میں جبراًبھیج دیاتھا،یہ معاملہ عدالت میں بھی چل رہاہے اور گزشتہ تین ماہ سے ان کوتنخواہیں نہیں مل رہی تھی ۔ اس صورتحال کی وجہ سے مرزاغوث اللہ بیگ شدیدذہنی تناؤ کاشکار تھے ۔ آج علی الصبح وہ نمازکے لئے گھر سے نکلے توشدیدذہنی تناؤ کے باعث ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی اوروہ جانبرنہ ہوسکے ۔ مرزا غوث اللہ بیگ مرحوم کو آج عیسیٰ نگری کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ جنازے میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ساتھی اسحق ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ، اسماعیل قریشی اوردیگرذمہ داروں نے شرکت کی ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مرزاغوث اللہ بیگ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرزاغوث اللہ بیگ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے سوگواراہل خانہ کوصبرجمیل عطاکرے۔