خان پور روڈ پر دو بسوں کے درمیان ہولناک حادثہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔17اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رحیم یار خان، خان پور روڈ پر دو بسوں کے درمیان ہولناک حادثہ اور ا س کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ جناب الطاف حسین نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ہے ۔