خان پور روڈ پر ہولناک حادثہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
ملک بھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھو س او رمثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں
حکومت ملک میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھا م میں سنجید گی کا مظاہر ہ نہیں کر رہی ، رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کا سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ، مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا
کراچی۔۔17اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رحیم یار خان، خان پور روڈ پر دو بسوں کے درمیان ہولناک حادثہ اور ا س کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے لیکن افسو س کہ حکومت، ملک میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھا م میں سنجید گی کا مظاہر ہ نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگیوں کا تحفظ غیر یقینی ہوتا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھا م کیلئے ٹھو س او رمثبت اقدامات بروئے کار لائے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے زخمیوں کیلئے بھی جلد ومکمل صحیتابی کیلئے دعا کی ہے ۔