مصطفےٰ کمال اپنی مسلسل ناکامیوں کے باعث ذہنی دیوالیہ پن کاشکارہے۔۔ ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کاکیس ختم ہونے پر ایم کیوایم کے دیگردشمنوں کی طرح
مصطفےٰ کمال بھی شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاشکارہے۔ڈاکٹرندیم احسان
آج اشفاق منگی کے گھرپر فائرنگ کاڈرامہ بھی اسی لئے رچایاگیاتاکہ اس کوبنیادبناکر قائدتحریک الطاف حسین
کے بارے میں پھر روایتی بے سروپاگفتگوکی جائے۔ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں مصطفےٰ کمال کی بیہودہ گفتگو ’’ کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کی منہ بولتی تصویرہے۔ڈاکٹر ندیم احسان
جس کی سیاست صرف گالم گلوچ، الزامات اور مغلظات ہواس کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں،ڈاکٹرندیم احسان
گالم گلوچ ،مغلظات اورالزامات کی سیاست کرنے والا ایک دن تاریخ کے کوڑے دان میں پڑاہوگا۔ ڈاکٹرندیم احسان
لندن ۔۔۔ 17 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ مصطفےٰ کمال خفیہ ہاتھوں کی مکمل سرپرستی کے باوجود اپنی مسلسل ناکامیوں کے باعث ذہنی دیوالیہ پن کاشکارہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ مصطفےٰ کمال کی حالت یہ ہے کہ وہ آج بھی میڈیاپرآنے کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کے نام کامحتاج ہے ،اس کی کوئی بھی بات قائدتحریک الطاف حسین کے ذکرکے بغیرمکمل نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کاکیس ختم ہونے پر ایم کیوایم کے دیگردشمنوں کی طرح مصطفےٰ کمال بھی شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاشکارہے۔ آج اشفاق منگی کے گھرپر فائرنگ کاڈرامہ بھی اسی لئے رچایاگیاتاکہ اس کوبنیادبناکر قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں پھر روایتی بے سروپاگفتگوکی جائے ۔ آج بھی مصطفےٰ کمال نے قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں جوبیہودہ گفتگوکی وہ ’’ کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کی منہ بولتی تصویرہے۔ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ جس کی سیاست صرف گالم گلوچ، الزامات اور مغلظات ہواس کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں اوروہ اسی طرح گالم گلوچ اورمغلظات کی سیاست کرتے کرتے ایک دن تاریخ کے کوڑے دان میں پڑاہوگا۔