لیاقت آباد کی امام بارگاہ درعباس پر دستی بم حملہ قابل مذمت ہے،متحدہ قومی موومنٹ
شہر میں سخت سیکوریٹی کے باوجود امام بارگاہوں پر دستی بم سے حملے ہوناانتہائی تشویشناک ہے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ،کنورخالدیونس
اورمومن خان مومن کااظہارمذمت
بم دھماکے میں 13سالہ بچے فرازکے جاں بحق اورکئی افراد کے زخمی ہونے پرمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
عوام صبروتحمل سے کام لیں، مشتعل نہ ہوں اوراپنے اتحادکے ذریعے فسادکی تمام سازشیں ناکام بنادیں۔متحدہ قومی موومنٹ
کراچی ۔۔۔ 17 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ،کنورخالدیونس اورمومن خان مومن نے لیاقت آباد میں امام بارگاہ درعباس میں محرم الحرام کے سلسلے میں ہونے والی خواتین کی مجلس پر دستی بم سے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس بم دھماکے میں ایک بچے کے جاں بحق اورخواتین اوربچوں سمیت کئی افرادکے زخمی ہونے پر دلی صدمہ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر میں سخت سیکوریٹی کے باوجوددہشت گردی کے واقعات ہونا، امام بارگاہوں پر دستی بم سے حملے ہوناانتہائی تشویشناک ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بم دھماکے میں 13سالہ بچے فرازکے جاں بحق اورکئی افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبروتحمل سے کام لیں، مشتعل نہ ہوں اوراپنے اتحادکے ذریعے فسادکی تمام سازشیں ناکام بنادیں۔